شبلی ڈے کی تیاریاں مکمل: ڈاکٹر اسفرعلی

اعظم گڑھ 16 نومبر (نامہ نگار): اتر پردیش کے ضلع اعظم گڑھ کا تاریخی تعلیمی ادارہ شبلی نیشنل کالج میں شبلی ڈے کی تیاریاں زوروں پر چل رہی ہیں۔کالج میں گزشتہ روز کروائے گئے مضامین کمپٹیشن،ڈیبیٹ کمپٹیشن،مہندی کمپٹیشن وغیرہ کے نتائج کا بھی اعلان ہوگا،اور طلباء کے درمیان انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ اس موقع پر کالج پرنسپل ڈاکٹر اسفر علی نے نامہ نگار سے بات چیت میں کہا کہ کالج میں شبلی ڈے بڑی دھوم دھام سے منایا جائے گا۔اس موقع پر مختلف قسم کے پروگرام کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔پرنسپل موصوف نے کالج میں شبلی ڈے کے موقع پر معنقد ہونے والے پروگرام میں طلباء سے شرکت کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے بچوں سے تعلیم کی طرف سنجیدگی سے توجہ دینے کی اپیل کی۔

اس موقع پر شبلی کالج شعبہ اردو صدر پروفیسر محمد طاہر اور ڈاکٹرعقیل وغیرہ نے شبلی ڈے کے پروگرام کی کامیابی کیلئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔شبلی ڈگری کالج پرنسپل ڈاکٹر افسرعلی نے مزید بتایا کہ شبلی ڈے کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے