طلبہ کے لیے اپنے دفاع کا فن سیکھنا ضروری ہے: پاکھی ہیگڑے
منت گورکھپوری کی نظموں کی دیوانی ہوئی: پاکھی ہیگڑے
گورکھپور: کمل سنگھ گرلز انٹر کالج سہجنوا، گورکھپور میں پاکھی ہیگڑے فاؤنڈیشن کی طرف سے ایک روزہ سیلف ڈیفنس ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر بھوجپوری فلموں کی اداکارہ پاکھی ہیگڑے نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلباء کو سیلف ڈیفنس کی ٹریننگ بہت ضروری ہے۔ ساتھ ہی ساتھ انہوں نے کہا کہ ہم سب خواتین نے استحصال کے خلاف آواز اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس موقع پر شیفو شیوجی اور نیلیش سونکر نے بچوں کو ونگ چن سالٹ سیلف ڈیفنس آرٹ کی تربیت دی۔ اس کے علاوہ اس موقع پر گورکھپور شہر کے نوجوان شاعروں منت گورکھپور اور بھاونا دویدی نے بھی اپنی شاعری سے سب کو محظوظ کیا۔
کالج کے ڈائریکٹر کیپٹن منی ترپاٹھی نے بتایا کہ اس موقع پر پاکھی ہیگڑے، شیفو شیوجی، نیلیش سونکر، اشفاق حسین میکرانی، منت گورکھپوری، مرتضیٰ حسین رحمانی، صابیہ خاتون وغیرہ کو اعزاز سے نوازا گیا۔
اس موقع پر آریہ این سنگھ، مسز مادھوی ترپاٹھی، سنتوش کمار سنگھ، بی کے یادو، جنک نندنی یادو، سونیا پاریک، شالنی شکلا، انورادھا یادو، رچنا سنگھ، نیلم تیواری، ندھی پاٹھک، نیلم تیواری، ساکشی شکلا، ماما مشرا وغیرہ موجود رہے۔
