مجیب الرحمان فلاحی

اٹوا(سدھارتھ نگر): عبدالحق عرف حقے راعینی کے ذریعہ موضع گدا کھوا میں یکشبی اجلاس کا انعقاد کیا ۔

اس اجلاس کا مقصد عوام کو عقیدہ توحید اور اس کے منافی امور کے موضوع پر یکشبی اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقہ کے معروف اور مکاتب کے علماۓ کرام نے شرکت کی۔ اس پروگرام کی صدارت مولانا انعام اللہ ریاضی مدرسہ قاسم العلوم بڈھی خاص اور مولانا محبوب عالم عالیاوی نظامت کے فرائض انجام دی۔پروگرام کا آغاز قاری محمد ارشد فرقانی کی تلاوت قرآن مجید سے ہوا۔ اسکے بعد حافظ کمال احمد عرفانی نے حمد باری تعالی پیش کیا اور نعت مولانا اطیع اللہ ریانی نے گنگنائی۔ اس کے بعد باقاعدہ طور سے یکشبی اجلاس خطابت کا سلسلہ شروع ہوا۔

پہلا خطاب مولانا عبداللہ سراجی کا ہوا، آپ نے حاضرین و سامعین اور مہمانوں کا والہانہ استقبال کیا اور ان کی حاضری پر شکریہ ادا کرنے کے بعد اسلام میں عورتوں کے مقام پر مدلل انداز میں خطاب کیا۔اسکے بعد مولانا اطیع اللہ ریااضی نے زبان کی حفاظت پر خطاب کرتے ہوۓ کہا زبان اللہ کی بہت بڑی نعمت ہے۔

اس کے بعد تیسری خطاب مولانا پرویز عالم سراجی نے اصلاح معاشرہ پر خطاب کرتے ہوۓ کہا اسلامی آداب و اخلاقیات جس معاشرہ کی بنیاد ہیں، انکے نہ پاۓ جانے سے انسانی زندگی اپنا حسن کھو دیتی۔ اسکے بعد پروگرام کے صدر مولانا انعام اللہ ریاضی نے پر اثر صدارتی خطاب کیا،اور آۓ ہوۓ مہمان و سامعین کا شکریہ ادا کیا ۔اور اس پروگرام میں اقبال ندوی،شفیق صاحب ، حافظ ساجد، چنکے باورچی، معزز ین و خواتین ملت بڑی تعداد میں شریک تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے