شریک غم 

محفوظ بن عبدالمعبود سلفی مہاراشٹرا

 

موت ایک مسلمہ حقیقت ہے جس سے ہر ذی روح کو گزرنا ہے ۔ ٢٢ نومبر کو صبح جب میری نظر سوشل میڈیا پر پڑی تو یہ بات بجلی بن کر گری، جب دیکھا کہ برادرم شاہد پرویز بن ماسٹر محمد طاہر کی والدہ ماجدہ اس دارے فانی کو چھوڑ کر داعی اجل کو ہمیشہ کے لیے لبیک کہ گئیں۔ انا للہ وانا الیہ راجعون اللہم اغفر لھا وارحمہا واعف عنہا ۔

ابھی 16نومبر کو برادرم امتیاز بھائی سے میری بات ہوئی تھی جو برادرم افروز بن حاجی عبدالقیوم کے پاس گجرات کسی کام سے گئے ہوئے تھے ۔میں نے اس موقع پر سب اہل خانہ کا حال دریافت کیا سب کچھ ٹھیک ٹھاک تھا مگر کسی کو کیا خبر کہ کل کیا ہونے والا ہے ۔

لوگ آتے اور جاتے ہیں یہ دنیا کی ریت ہے مگر ہم انسانوں میں بعض ایسے لوگ بھی ہوتے ہیں جنکو بھولنا بھلانا بہت مشکل کام ہوتا ہے ۔

یقینا شاہد پرویز بھائی کی والدہ ماجدہ ایک نیک اور صالحہ خاتون تھیں ، صوم صلاة کی پابند تھیں اللہ رب العزت نے اپنے گھر کی زیارت سے بھی نوازہ تھا ، حج اور عمرہ یقینا بہت ہی خوش نصیب لوگوں کو میسر ہوتا ہے ۔ ہم اپنے بچپن کے ایام میں جب دوستوں کے ہمراہ عید کے موقع پر برادرم شاہد بھائی کے گھر جایا کرتے تھے تو میں خالہ کہ کر بلاتا تھا ۔ ہمیں آج بھی یاد ہے کہ مرحومہ کا حسن سلوک بچوں کے ساتھ بہت احسن ہوا کرتا تھا آپ کے اخلاق سے ہمیں اپنی سگی خالہ جیسا لگتیں تھیں ۔آپ کا حسن اخلاق صرف بچوں کے ساتھ ہی نہیں بلکہ ہر کسی ساتھ تھا ۔ گاؤں کے غریب لوگوں کا بہت ہی زیادہ خیال رکھتی تھیں ۔ غریبوں کی مدد کے لیے اپنے بچوں کو ترغیب بھی دیا کرتیں تھیں ۔ آج جب صبح میری ملاقات شاہد بھائی اور ان کے بھائیوں کے ساتھ ہوئی تو شاہد بھائی کہنے لگے کہ میری والدہ جب بھی مجھے فون کرتیں وہ یہ بات ضرور کہتیں کو بابو فلان کے گھر یہ مشکل ہے ، فلان کےگھر راشن نہیں ہے ۔

بحیثیت ساس اگر مرحومہ خالہ کی زندگی پر غور کیا جائے تو ایک مثالی اور عظیم خاتون کی جھلک نظر آتی ہے ، آج کے سماج میں ایک سے زیادہ بہو جن کے گھر میں ہوں تو انہیں سنبھالنا آسان نہیں ہوتا ہے مگر انہوں نے جو تربیت اپنے بچوں کی ہے وہ بہت ہی اعلی درجے کی بات ہے ، اگر سب بھائی لوگ اکٹھا ہوجائیں تو آپ کو بھائیوں کا آپسی تعلقات پر رشک آجائے ، سب ایک دوسرے کے گہرے دوست معلوم پڑتے ہیں۔ مرحومہ نے اپنے پیچھے نو لڑکے اور ایک لڑکی کو چھوڑا ہے ۔ جن کے نام یہ ہیں ۔ شاہد پرویز تاجر مہاراشٹرا

محمد حامد تاجر مہاراشٹرا

اسرار احمد پی سی ایس آفیسر اترپردیش

امتیاز احمد تاجر مہاراشٹرا

ابرار احمد تاجر مہاراشٹرا

افتخار احمد ایم بی بی ایس ، ایم ڈی علی گڑھ

اقرار احمد انجینئر دھلی

ذوالفقار احمد سوشل ایکٹوسٹ اترپردیش

ظہیر احمد انجینئر بنگلور

Shahid pervez (Buisness man)

Mohammad Hamid (Buisness man)

Asrar Ahmad (PCS Officer)

Imtiyaz Ahmad (Buisness man)

Abrar Ahmad ( Buisness man)

Iftekhar Ahmad ( MBBS,MD)

Ikrar Ahmad ( Engineer )

Zulfequar Ahmad

Zuhair Ahmad ( Engineer

بلاشبہ ایک عظیم ماں اور مثالی ماں ایسے ہی ہوا کرتیں ہیں ۔ جن کے بچوں کی تعلیم و تربیت اور حسن اخلاق سے آپ خود اندازہ کرسکتیں ہیں ۔

نماز جنازہ میں بہت کثیر تعداد میں عوام اور علماء تشریف لائے تھے ۔ شیخ عبدالسلام مدنی امیر جماعت صوبائی ممبئی بھی آئے ہوئے تھے جنازہ کی نماز شیخ مطیع اللہ بن حقیق اللہ مدنی صاحب پڑھائے‌ ۔ اللہ رب العالمین سے دعا گوں ہوں کہ مولیٰ کریم مرحومہ کی ہر چھوٹی بڑی نیکوں کو قبول فرما اور بشری لغزشوں کو معاف فرما کر جنت الفردوس میں داخلہ نصیب فرما اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاء فرما ۔ آمین یارب العالمین۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے