مجیب الرحمان 

اٹوا (سدھارتھنگر): 2024 پارلیمانی انتخابات سے پہلے کانگریس پارٹی نے صوبہ اترپردیس میں سیاسی طاقت مضبوط بنانیں کے لۓ اٹوا نگر پنچایت سے کانگریس کے سابق امیدوار ڈاکٹر نادر سلام کو صوبائی سیکریٹری منتخب کیا ہے۔ ڈاکٹر نادر سلام کو صوبائی سیکریٹری بنانے سے پارلیمانی الیکشن میں فائدہ مل سکتا ہے۔ کیونکہ یہ پڑھے لکھے نوجوان ہیں تعلیم کے میدان میں بھی کام کر رہے ہیں۔ غریب مزدور دبے کچلے عوام کی بھلائی وہمدردی کے لۓ اٹوا کی سرزمین سے لیکر لکھنؤ تک جدوجہد کی ہے اور اب تک بھی عوام کی بھلائی کے لۓ جدوجہد جاری ہے۔ خاص بات یہ ھیکہ نوجوان ان سے زیادہ متاثر ہیں۔ نوجوانوں کے اندر جوش و جذبہ دکھائی دے رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے