ہمنا آ باد۔ 13؍ڈسمبر (محمدجاوید احمد): بیدر شہر کے ساہتیہ سنگھ بھون میں حیدر آ باد کرناٹک سینئر سیٹزن فورم اور نیو مدر تیریسا اینڈرورل ڈیولپمنٹ سوسائٹی بیدر، کنڑا اینڈ کلچر ڈپارٹمنٹ بیدر کے اشتراک سے کلیان کرناٹک کلچرل فیسٹول کی دوسری کا نفرس کے موقع پر مختلف سماجی خدمات کے شعبوں میں اموگھورش نرپتونگا ریاستی ایوارڈز تفویض کئے گئے۔

اس پروگرام کا آ غاز اداکارہ مرحومہ لیلاوتی کی تصویر پر گلہائے عقیدت نچھاورکرتے ہوئے اور پودوں کی آ بیاری کے ذریعہ کیاگیا۔ اس پروگرام میں جے کے نیوز کنڑا میڈیا سروس کی خدمات کو سراہتے ہو ایڈیٹر سید محسن علی کو ریاستی سطح کا ایوارڈ تفویض کیاگیا ۔اسکے ساتھ ساتھ شعبہ زراعت میں شرنما ارونڈی، میڈیکل سروس میں ڈاکٹر لکشمن جادھو، میڈیا سروس میں وجئے کمار اشٹورے کو بھی ایوارڈز تفویض کئے گ? اسکے علاوہ کلیان کرناٹک کے مشہور سماجی خدمات گزار افراد کی شناخت کرتے ہوئے انکی حو صلہ افزاء کرنے کی بات حیدر آ باد کرناٹک سیٹزن فورم کے صدر مہیش سوروے نے کہی۔

اس پروگرام کی صدارت شری پانڈوپور منجوناتھ فلم ڈائر یکٹر بنگلور نے کی ۔اسمو قع پر گورپا پا ٹل ڈرامہ نویس کلیان کرناٹک، وجئے کمار سونارے ریاستی صدر کلیان کرناٹک آ رٹسٹ فیڈریشن انکے علاوہ دیگر معزز شخصیات بھی شریک پروگرام رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے