بیدر۔ 13؍ دسمبر (محمدیوسف رحیم بیدری): بیدر نہرو اسٹیڈیم میں 17؍ڈسمبراتوار کو بیدر ضلع انتظامیہ، ضلع پنچایت، ضلع پولیس، بریمس میڈیکل آفیسرس، ویٹرنری سرجنز اور صحافیوں کی کرکٹ ٹیم کے درمیان بیدر چیمپیئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹمنعقد ہوگا۔جس کے پوسٹرس ڈپٹی کمشنر گووندریڈی، ضلع پنچایت سی ای او شلپا ایم اور ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولیس چن بسونا ایس ایل نے جاری کیا۔اس موقع پر یوتھ امپاورمنٹ اینڈا سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر گوتم ارالی، ورکنگ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے ضلع صدر ڈی کے گنپتی، سکریٹری شیوکمار سوامی، ڈسٹرکٹ ایڈیٹرز ایسوسی ایشن کے صدر بابووالی، الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کے ضلع صدر راجکمار، صحافی اپاراو ساودی، آنند دیوپا، شیشی کانت شیمبیلی، دیگر صحافی، ضلع پنچایت دفتر کا عملہ اور دیگر موجود تھے۔اس بات کی اطلاع سرکاری ذرائع نے دی ہے۔
