کولاچھاپر: رامپور کارخانہ کے بیجناتھ پور چوراہے پر واقع ایک شادی حال میں پولٹری ڈیولپمنٹ کمیٹی کے ضلعی اجلاس منعقد ہوا۔ پولٹری ڈیولپمنٹ کمیٹی کے ریاستی صدر وی سنگھ کے ہدایت پر پوروانچل انچارج ڈی پی سنگھ، ضلع صدر گورکھپور سندیپ موڈنوال اور ضلع صدر کشی نگر ضلع صدر وجیندر سنگھ کی موجودگی میں قمر عالم عرف بھٹو کو متفقہ طور پر دیوریا ضلع صدر منتخب کیا گیا۔ پولٹری ڈویلپمنٹ کمیٹی اجلاس میں انڈے کی پیداوار میں درپیش مسائل پر غور کیا گیا۔ نومنتخب صدر نے کہا کہ پولٹری فارمنگ کرنے والوں کے ساتھ کسی بھی وقت تعاون کے لیے تیار ہوں گے۔ نومنتخب صدر نے کہا کہ وہ انڈے پولٹری فارمرز کے ساتھ کسی بھی وقت تعاون کے لیے تیار رہوں گا ۔اس موقع پر سابق اسمبلی امیدوار سنجے سنگھ نے کہا کہ پولٹری بیٹ کے صحیح استعمال سے فصل کی پیداوار میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔
اس دوران ضلع کوآرڈینیٹر روی پرتاپ سنگھ، ضمیر صدیقی (گڈو لاری)، راجیو سنگھ، امان خان، سادھوگپتا، ببلو سنگھ سمیت سینکڑوں پولٹری فارمرز موجودرہے۔
