رویندر گروناتھ دھاکپپا کلبرگی بنچ کے کمشنر مقرر 

گلبرگہ 20/ ڈسمبر: ریاستی چیف انفارمیشن کمشنر کرناٹک نے دفتر کرناٹک انفارمیشن کمیشن بنگلورو سے ایک علامیہ جاری کرتے ہوئے اس بات کا اعلان کیا ہے کہ کلبرگی میں ریاستی انفارمیشن کمشنر کی بنچ کے قیام کا فیصلہ کرناٹک رائٹ ٹو انفارمیشن (بنچوں کی تشکیل) رولز، 2006 کے قاعدہ 3 (1) کی روشنی میں لیا گیا ہے.

اس خصوص میں جاری تفصیلات کے مطابق کلبرگی بنچ کی خدمات کا آغاز یکم /جنوری 2024ء سے ہوگا اور شری رویندر گروناتھ دھاکپپا کلبرگی بنچ کے اولین ریاستی انفارمیشن کمشنر کی حیثیت سے اپنی خدمات انجام دینگے اور یہ کرناٹک انفارمیشن کمیشن کے دائرہ اختیارات کے علاوہ رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ 2005 کی دفعہ 15(4) کے مطابق ریاستی چیف انفارمیشن کمشنر ریاستی انفارمیشن کمیشن کے معاملات کے انتظام کے سلسلے میں ہدایات جاری کرنے کے بھی مجاز ہونگے۔

واضح رہے کہ مذکورہ انفارمیشن سے متعلق عدالتی کارروائی کے لئے دفتر سرکٹ ہاؤز روبرو ریلوے اسٹیشن گلبرگہ کے احاطہ میں قائم کیا جارہا ہے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے