بیدر: 8؍ جنوری(محمدیوسف رحیم بیدری): دکن کے معروف قلم کار ڈاکٹر الحاج وہاب عندلیب صاحب کو ان کی گراں قدر ادبی و تدریسی خدمات کے اعتراف میں بہمنی فاونڈیشن قلعہ گلبرگہ نے کارنامہ حیات ایوارڈlifetime achievement award سے سرفراز کیا۔ کل 7؍جنوری کو بعد نماز عصر ڈاکٹر وہاب عندلیب صاحب کی رہائش گاہ کنج نسیم میں بہمنی فاونڈیشن قلعہ گلبرگہ کی ایک خوشگوار تقریب انجینئر قاضی رضوان الرحمن صدیقی مشہود کی صدارت (بانی صدر بہمنی فاونڈیشن قلعہ گلبرگہ) میں منعقد کی گئی تھی۔
ممتاز افسانہ نگار و نظم گو شاعر پروفیسر حمید سہروردی کے ہاتھوں یہ ایوارڈ مبینہ طورپر دیاگیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر غضنفر اقبال ، طنزومزاح نگار منظوروقار ، اردو صحافی چاند اکبر ،اور دیگر افراد موجودتھے۔ اس بات کی اطلاع ایک پریس نوٹ کے ذریعہ دی گئی ہے۔
