بیدر۔ 12؍جنوری (محمدیوسف رحیم بیدری): ڈاکٹر رمابائی امبیڈکر جینتی کے موقع پر ریاستی سرکاری ملازمین کمیونٹی بھون، پرتاپ نگر، بیدر میں منعقد ایک پروگرام میں شروتی اور ڈاکٹر شیوکمار گاجرے کو کلیان کرناٹک ہائی اسکول ٹیچرس ایسوسی ایشن اور کرناٹک اسٹیٹ ٹیچرس وکاس پریشد کی جانب سے ریاستی سطح کا رمابائی امبیڈکر آدرش میاں بیوی ایوارڈ پیش کیا گیا۔
اس موقع پر رکن قانون سازکونسل ڈاکٹر چندرشیکھرپاٹل ہمناآباد اور دیگرموجودتھے۔اس بات کی اطلاع ایک پریس نوٹ کے ذریعہ دی گئی ہے۔
