اردو اور ہندی دونوں پلیٹ فارم پر یکساں طور پر پسند کئے جاتے تھے منور رانا: منت گورکھپوری
گورکھپور: دھرا دھام انٹرنیشنل کے تاسیسی صدر سوہارد شرومنی سنت ڈاکٹر سوربھ پانڈے کی صدارت میں ایک تعزیتی نشست کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر ڈاکٹر سوربھ پانڈے نے کہا کہ منور رانا نے اپنی ماں کے اوپر جو کلام پیش کیا ہے اس کی وجہ سے وہ لازوال ہوگئے۔
پروگرام کی نظامت کر رہے نوجوان شاعر منت گورکھپوری نے کہا کہ منور رانا ہندی اور اردو دونوں پلیٹ فارم پر یکساں طور پر مقبول ہیں کیونکہ ان کی شاعری عام لوگوں کی زبان میں تھی۔
پروگرام کے مہمان خصوصی اتر پردیش بنیادی تعلیمی کونسل کے ممبر ڈاکٹر احسان احمد نے کہا کہ اردو شاعری میں ان کے ذریعہ دی گئی خدمات کی وجہ سے انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
اس موقع پر گوتم گورکھپوری، اتکرش پاٹھک، آسیہ گورکھپوری، رودر اتکرش شکلا، ایکتا اپادھیائے نے منور رانا کے کلام پڑھ کر ان کو تعزیت پیش کی۔
اس موقع پر پرکاش، دیواکر، سید ارشاد احمد، فازل خان، فرقان انصاری وغیرہ موجود رہے۔
