بیدر۔ 20؍جنوری(محمدیوسف رحیم بیدری): پنسال تعلیم بیدر میں واقع جینئس کڈس کلب کی جانب سے پروجیکٹ ڈے ۔ 2024منایاگیا۔ جس میں طلبہ وطالبات نے اپنے اپنے ماڈیول کاتعارف اولیائے طلبہ اور دیگر زائرین سے کروایا۔ بالکل ہی ننھے ننھے بچوں نے انگریزی میں اپناتعارف کرانے کے علاوہ اپنے ماڈیول کاتعارف بھی کرایا۔ زیادہ سے زیادہ 5تا10جملوں کے درمیان طلبہ وطالبات نے اپنی ماڈیول کو پیش کیا۔ یہ تعارف کراتے ہوئے ننھے ننھے بچے پریوں اور پھولوں کی طرح لگ رہے تھے۔ سبھی بچوں میں اپنے ماڈیول کو بتلانے کاجذبہ دیکھاگیا۔ خصوصیت کے ساتھ ننھی لڑکیوں نے اپنے ماڈیول کاتعارف کرانے میں کافی دلچسپی لی۔ بلکہ زور زورسے آوازوں کے ساتھ اپنا اور اپنے ماڈیول کاتعارف کرایا۔

محمد عبدالجمیل ذمہ دار جینئس کڈس کلب بیدرنے بتایا کہ ان پروجیکٹس کے پیچھے ہماری ٹیچرس اور اولیائے طلبہ کی بڑی محنت ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ بچے اپنامافی الضمیرادا کرنے کے قابل ہوجائیں۔ جو بچے بولتے ہیں وہی سیکھ سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ اب بیدر میں کڈس کلب کا چلن بھی عام ہوتاجارہاہے۔ ایسے میں ’’اردو کڈس کلب‘‘ کی ضرورت سے انکار ممکن نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے