مہراج گنج: جامعہ عربیہ صادقیہ لوہیا نگر شہر مہراج گنج میں آج گورکھپور کے مشہور ومعروف شخصیات کے حامل الحاج عرفان اللہ صاحب اور الحاج ڈاکٹر عبد الحی کی آمد ہوئی۔ ڈاکٹرعبد الحئی کی تلاوت قرآن پاک سے مجلس کا آغاز ہوا۔ جامعہ صادقیہ کے ناظم مولانا محمد اطہر صدیقی قاسمی صدر جمعیت علماء گورکھپور نے علم دین حاصل کرنے والوں کی اھمیت پر روشنی ڈالی اوربتایا کہ علم دین حاصل کرنے والوں کا مرتبہ بہت ہی بلند ہے، ان کو دنیا کی زندگیوں میں تین چیزوں کی کمی محسوس نہیں ہوتی: 1۔ مکان، 2۔ کھانا، 3۔ شادی اورسبھی لوگ انھیں چیزوں کے لئے ساری بھاگ دوڑ کرتے ہیں۔ مدارس، مساجد، خانقاہوں کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو مدارس اور مدارس کے طلباء کے احترام وخدمت کی توفیق عطا فرمائے، آمین۔
حاضرین میں عبد الحق، جامعہ کے پرنسپل مولانا شبیر احمد قاسمی، حافظ رضوان، مولانا قمر الدین، مولانا کلیم اللہ، مولانا سراج، مولانا ابراالحق وغیرہ موجود تھے۔
