(عبدالمبین منصوری)

سدھارتھ نگر: سدھارتھ نگر تھانہ ہیڈ کوارٹر کے تحت چوروں کے حوصلے بلند ہیں۔ ہیڈ کوارٹر اور سدھارتھ نگر تھانے سے صرف ایک یا ڈیڑھ کلومیٹر دور بھیماپر میں واقع مکان کے دروازے کا تالا توڑ کر نامعلوم چوروں نے اس میں رکھی الماری اور باکس کو بھی توڑا اور 42 ہزار نقد روپے اور سونے کی دو انگوٹھیاں، ایک سونے کا منگل سوتر اور ایک چاندی کی پازیب اور 4 پین ڈرائیوز اور ایئر پوڈ کا ایک سیٹ (Appo کمپنی) چوری کر لیے گئے۔

اشفاق احمد ایڈوکیٹ جو سول کورٹ، سدھارتھ نگر میں وکالت کررہے ہیں نے 30.01.2024 کو پولیس اسٹیشن سدھارتھ نگر کو ایک شکایتی خط لکھا ہے اور 112 نمبر کی پولیس کو بھی فوراً مطلع کیا تھا۔ اُنہوں نے بتایا کہ گزشتہ 3-4 ماہ سے میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ محلّہ بھیماپا، تھانہ سدھارتھ نگرمیں کرائے کے مکان میں رہ رہا ہوں۔ 26 اور 27 جنوری 2024 کی درمیانی شب میں اپنی اہلیہ اور بچوں کے ساتھ میلانی ایکسپریس سے ضروری کام کے سلسلے میں لکھنؤ گیا تھا۔

30.01.2024 کو صبح تقریباً 5 بجے میلانی ایکسپریس سے واپس آیا تو دیکھا کہ بھیماپار میں میرے گھر کا تالا اور دروازہ ٹوٹا ہوا تھا اور نامعلوم چورالماری اور باکس توڑ کر 42,000 روپئے نقدی، سونے کی دوانگوٹھیاں، ایک سونے کا منگل سوتر، ایک جوڑا، چاندی کی پازیب، 4 پین ڈرائیوز اور ایئر پیڈ کا ایک سیٹ (Appo کمپنی) چوری ہو گئی ہے۔ اسی وقت صبح تقریباً 5:30 بجےمیں نے فوری طور پر 112 پر کال کیا اور پولیس کو واقعہ کی اطلاع دی۔

پولیس انتظامیہ ضلع اور ہیڈ کوارٹر میں وکلاء اور دیگر افراد کے گھروں میں مسلسل ہونے والی چوری کی وارداتوں پر قابو پانے میں ناکام رہی ہے جس کی وجہ سے پولیس انتظامیہ کو چوروں کے ذریعے کھلا چیلنج کیا جا رہا ہے۔

موصول اطلاع کے مطابق سردست سدھارتھ نگر پولیس نے نامعلوم چوروں کے خلاف دفعہ 457، 380 آئی پی سی کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے