بڑے رنج و غم کے ساتھ احبابِ جماعت، علماء کرام اور گروپ کے معزز ممبران ذی وقار کو یہ اطلاع دی جا رہی ہے کہ مولانا عبدالرحیم اصلاحی ساکن انتری بازار، ضلع سدھارتھ نگر(یوپی) چند مہینوں سےصاحب فراش تھے۔ آج بقضائے الہی ان کا انتقال ہوگیا ہے- انا لله وانا اليه راجعون۔ تغمده الله بواسع رحمته ورضوانه
ان کی نمازجنازہ اور تدفین آج مورخہ:31/1/24بروزبدھ بعد نماز مغرب بہ وقت 6/بجےشام انتری بازار کے قبرستان میں ادا کی جائے گی۔ ان شاء اللہ۔
آپ تمام حضرات سے گزارش ہے کہ بشرط سہولت وفرصت زیادہ تعداد میں شریک ھوکر ثواب حاصل کریں۔
اللہ تعالی ان کی نیکیوں اور طاعات وعبادات کو شرفِ قبولیتِ سے نوازے اوربشری لغزشوں کو در گذر کرتے ہوئے جنت الفردوس کامکین بنائے اور تمام لواحقین و پسماندگان اور اہل خانہ کو صبر جمیل کی توفیق ارزانی عطا کرے، آمين۔
قارئین کرام سے پرخلوص دعائے مغفرت کی درخواست ہے-
ان لله ما أخذ وله ما أعطي وكل شئ عنده بأجل مسمي فلتصبر ولتحتسب
اللهم اغفر له وارحمه واسكنه فسيح جناته والهم أهله وذويه الصبر والسلوان
طالب دعا اور شریکِ غم
وصی اللہ عبدالحکیم مدنی
ناظم ضلعی جمعیت اھل حدیث، سدھارتھ نگر، یوپی
31/1/24
