الجامعۃ الاسلامیہ تلکہنا کے سینئر استاذ مولانا عبدالرحیم اصلاحی کا انتقال، نماز جنازہ آج شام 6:00 بجے

سدھارتھ نگر: علاقہ کے معروف و مشہورنیز حکومت اتر پردیش سے امدادیافتہ مدرسہ الجامعۃ الاسلامیہ تلکہنا، شیوپتی نگر، سدھارتھ نگر کے سینئر استاذ جناب مولانا عبدالرحیم اصلاحی کا آج تقریباًً ١١؍بجے دن میں انتقال ہوگیا۔ انا للّٰہ وانا الیہ راجعون۔

موصوف ادارہ کے شعبۂ عربی کے سینئر استاذ تھے، کافی محنتی، ذمہ داریوں کو بخوبی نبھانے والے تھے۔ مولانا موصوف کا ہر کام نہایت ہی سلیقہ کا ہوا کرتا تھا، وہ بہت ہی بااخلاق شخصیت کے مالک تھے۔ موصوف تین سال پہلے کینسرکے مرض میں مبتلا ہوئے تھے، انہوں نے اس کا ممبئی میں آپریشن بھی کرایا تھا جو ماشاء اللہ کامیاب تھا۔ ابھی تقریباً ایک مہینہ پہلے دوسرا اٹیک ہوا، جس سے مستقل نبردآزما تھے، ابھی کل ہی کی بات ہے کہ وہ اسکول سے گھر واپس ہوئے تھے اور آج تقریباً ۱۱؍بجے دن میں انتقال ہوگیا۔

باوثوق ذرائع سے ملی اطلاعات کے مطابق نماز جنازہ آج شام 00 :6 بجے ہوگی نیز تجہیز و تکفین آبائی گاؤں انتری بازار، سدھارتھ نگر میں کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے