اٹوا(سدھارتھ نگر): مدرسہ اسلامیہ سیدنا عبداللہ بن مسعود اٹوا میں یوم جمہوریہ کی مناسبت سے ایک پروگرام منعقد کیاگیا جس میں طلبہ و طالبات نے جوش و خروش سے حصہ لیا سب سےپہلے ادارے کے ناظم مفتی محمد عثمان قاسمی صاحب کے بدست پرچم کشاٸی کی رسم اداٸیگی عمل میں آٸی اور قومی ترانہ پیش کیاگیا۔
پروگرام کا آغاز شعبہ حفظ کے طالب علم عبدالمالک کی تلاوت قرآن کریم اور حمد و نعت سے ہوا بعد ازاں عبداللہ اور امتیاز عبدالمبین نے تقاریر پیش کیں عافیہ زَہرآ ٕ ، شمسہ، صبا، فلک نے مکالمہ پیش کیا۔ اخیر میں مفتی محمد عثمان قاسمی اور مولانا محمد عمر قاسمی نے خطاب کیا اس موقع مولانا طاہر فلاحی عبدالقدیر، ابراہیم، محمد سلمان وغیرہ شریک رہے۔
