یوم جمہوریہ ہند کے پرمسرت موقع پر ”کلیة الکوثر اور مدرسہ شیخ محمد اسماعیل بخاری“ موضع دوپھڑیا کے طلبہ اور طالبات نے جوش و خروش سے جشن منایا۔ سب سے پہلے پرچم کشاٸی کی رسم ادا کی گٸی اور قومی ترانہ پیش کیاگیا۔ بعد ازاں پروگرام منعقد کیا گیا جس کی صدارت محترمہ رحمیٰ صاحبہ نےکی درجہ ثانیہ کی طالبہ آفرین نے نظامت کے فراٸض کو بحسن وخوبی انجام دی۔

پروگرام کا آغاز راحلہ محمدانیس کی تلاوت قرآنِ کریم سے ہوا ناٸلہ درجہ ثانیہ نے حمدباری تعالی پیش کیا درجہ خامسہ کی طالبہ ساجدہ امجدعلی نےنعت النبی پیش کرکے سامعات کے قلوب کو مسرورکردیا

رضیہ، ثنا،افسانہ،ام حبیبہ، نزہت، اقرا عاٸشہ ،تبسم نے ڈرامہ پیش کیا آفرین نے یومِ جمہوریہ کی مناسبت سے تقریر پیش کی ۔صبا ،صبیحہ ، روبینہ ،صفیہ، فریحہ ،ثنارفیق اللہ ، نازیہ محمدسلیم ، علشبہ ،نُصیبہ آصف ،شہباز،ابراہیم اکرام الدین ،ابراہیم وکیل ،شادان ،اسداللہ نے مختلف نظمیں اور اشعار پیش کیے پروگرام میں شروع سے آخر تک کلیہ کی معلمات تسلیمہ ،فاطمہ، نورِ شمع، ہاجرہ،ماہرہ بھی شریک رہیں ۔پرچم کشاٸی کی اداٸیگی ٕ رسم ادارے کے سرپرست جناب ہدایت اللہ خان شمسی کے بدست عمل میں آٸی اس دوران ، ادارے کے ناظم جناب حمایت اللہ ،سید عزیزالرحمٰن ،ضیاء الرحمٰن مولانا اقبال وغیرہ بھی موجود رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے