پرولیا:٣١/جنوری(پریس ریلیز): تنظیم علماء شہر پرولیا کے زیر اہتمام عید گاہ میدان جے کے کالج روڈ پرولیا میں مورخہ ٢٨/جنوری ٢٠٢۴ ء روز اتوار کو مسابقہ حسن قرآت برائے طلبہ مدارس ضلع پرولیا ،بوکارو و دھنباد کا انعقاد ہوا، جس میں کل تینتیس مدرسہ کے چونسٹھ طلبہ نے حصہ لیا، تینوں اضلاع سے آئے ہوئے تمام مساہمین نے شرکت کرتے ہوئے شاندار قرآت پیش کیا، تین مرحلے میں مسابقہ ہوا جس میں پہلا مرحلہ آن لائن، دوسرا مرحلہ سیمی فائنل اور آخری مرحلہ فائنل کے لئے دس طلبہ کا انتخاب عمل میں آیا جس میں سے پانچ طلبہ اول پوزیشن محمد سعد رضا ابن حسن رضا صاحب مدرسہ امینیہ چونا بھٹی پرولیا ،دوم پوزیشن محمد زیان ابن محمد نوشاد صاحب دارالعلوم انوار صحابہ مکتا پور ،سوم پوزیشن محبوب علی ملا ابن سرورالدین ملا مدرسہ اسعدیہ جمال القرآن پرولیا ،چہارم پوزیشن محمد التمش ابن محمد خورشید صاحب مدرسہ خادم الاسلام پرولیا اور ابوحذیفہ ابن حافظ رحمت اللہ صاحب مدرسہ سراج العلوم مدھوکنڈا نے پانچویں پوزیشن حاصل کی۔

اول، دوم سوم، چہارم اور پنجم مقام حاصل کرنے والے طلبہ کو بالترتیب دس ہزار، آٹھ ہزار، چھ ہزار، چار ہزار اور تین ہزار روپئے اور ٹرافی سے نوازا، مسابقہ قرآت میں شریک تمام مساہمین کو سند شرکت، بیگ، ایک ایک کتاب کے علاوہ مساہمین اور ساتھ میں آنے والے اساتذہ کو کرایہ بھی دیا گیا۔ اس مسابقہ میں حکم کے فرائض قاری عبدالرحیم صاحب مدرسہ تبلیغ العلوم مگراہاٹ بنگال اور قاری عبدالرشید صاحب مدرسہ اسلامیہ عربیہ قرضگرام نے بحسن وخوبی انجام دیا۔ مہمان خصوصی حضرت مولانا محمد اسرائیل صاحب مظاہری ناظم تعلیمات مدرسہ اسلامیہ عربیہ برنپور اوردیگر اکابر علماء کے دست مبارک سے مساہمین کو انعامات سے نوازا گیا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی نے قرآن کی عظمت اور مسابقہ کی اہمیت پر اپنے مختصر اور پرمغز خطاب فرماتے ہوئے مساہمین، ان کے اساتذہ کے علاوہ کامیاب مسابقہ کے انعقاد پر تنظیم علماء شہر پرولیا کو مبارکباد پیش کیا۔ مولانا یوسف فریدی صاحب برنپور، مفتی سعید اسعد قاسمی نائب قاضی امارت شرعیہ آسنسول، مفتی محمد صلاح الدین مظاہری امام وخطیب جامع مسجد چتر پور، قاضی کلیم اللہ مظہر قاسمی قاضی شریعت دارالقضاء امارت شرعیہ چترپور، مولانا محمد اسماعیل صاحب مظاہری مدرسہ رفاہ المسلمین دبڑا، مولانا ہاشم صاحب قاسمی دارالعلوم پاڑا وغیرہم نے اپنے تاثراتی کلمات پیش کئے اور مسابقہ حسن قرآت کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کی اورنیک خواہشات کا اظہار کیا۔ مفتی محمد فخرالدین قاسمی قاضی شریعت دارالقضاء امارت شرعیہ پرولیا و سرپرست مسابقہ نے اپنے پیغام میں تنظیم علماء شہر پرولیا کی تشکیل اور مسابقہ قرآت کے انعقاد کے اغراض ومقاصد بیان کرتے ہوئے شہر پرولیا کے تمام کلبوں کے ذمہ داران، نوجوانان اور معاونین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے تنظیم علماء شہر پرولیا کے تمام اراکین کو دلی مبارکباد پیش کیا۔

مولانا احتشام الحق مظاہری کنوینرمسابقہ نےخطبہ استقبالیہ پیش کیا، مفتی جسیم الدین مدنی اپنے خیالات کا اظہار کیا، مولانا محمد شمیم صاحب قاسمی صدر مسابقہ نے اپنے مختصر صدارتی خطاب میں مسابقہ حسن قرآت کی اہمیت بتاتے ہوئے صحیح قرآن مجید پڑھنے کی طرف توجہ دلائی ۔اس مسابقہ میں نظامت کے فرائض مفتی محمد خورشید صاحب قاسمی، مولانا احتشام الحق مظاہری اور مفتی محمد فخرالدین قاسمی نے مشترکہ طور پر انجام دیا۔ مسابقہ کا آغاز قاری عبدالرحیم صاحب وقاری عبدالرشید صاحب کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا، اور حافظ محمد سالم نے نعت پیش کیا، مسابقہ میں مولانا محمد جمال الدین اسعدی صاحب، مولانا محمد احسان الحق مظاہری آسنسول، مولانا محمد اشرف صاحب مظاہری آسنسول، مولانا شمشیر عالم صاحب قاسمی، مولانا افاض اللہ صاحب قاسمی، مولانا عبدالحکیم صاحب قاسمی مولانا محمد عادل حسین صاحب قاسمی، حافظ محمد صدیق صاحب، مولانا محمد اخلاق صاحب مظاہری ،قاری سہیل احمد صاحب، مولانا عبدالحلیم صاحب مظاہری، مولانا شان محمد صاحب کے علاوہ شہر واطراف کے دیگر معززین کی بڑی تعداد نے شرکت کی،مسابقہ کی کامیابی کے لئے مولانا عتیق الرحمن صاحب قاسمی صدر تنظیم ،مولانا اعجاز احمد قاسمی، مولوی جسیم صاحب، حافظ محسن صاحب،قاری اسجد صاحب وتنظیم کے دیگراراکین کے علاوہ شہر پرولیا کے نوجوان وذمہ داران نے بڑی محنت کی، اور انتظامی امور میں بھرپور تعاون کیا، اس موقع پرمولانا محمد ہاشم صاحب قاسمی کی مرتب کردہ ” نورانی قاعدہ ایسے پڑھائیں” نامی کتاب کا رسم اجراء بھی عمل میں آیا۔ مہمان خصوصی حضرت مولانا محمد اسرائیل صاحب مظاہری کی دعا پر مسابقہ اختتام پذیر ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے