گورکھپور: انجمن تعلیمات دین گورکھپور سے ملحقہ مکاتب میں زیر تعلیم درجہ پنجم کے طلباء و طالبات کے سالانہ امتحانات سن 2023/2024 کے انشاءاللہ مورخہ 18 فروری 2024 سے شروع ہوکر مورخہ 22 فروری 2024 کو ختم ہوں گے۔ تنظیم کے جنرل سیکریٹری قاضی کلیم الحق کی ہدایتوں کے مطابق تنظیم کے آفس سکریٹری اور خازن مولانا محمد اطہر صدیقی قاسمی نے مذکورہ اطلاع دیتے ہوئے ذمہ داران مکاتب سے گزارش کی ہے کہ وہ اپنے اپنے مکاتب کے طلباء و طالبات کی فہرست فوری طورپر دفتر انجمن تعلیمات دین گورکھپور کو پہونچانے کی مہربانی کریں تاکہ وقت مقررہ کے مطابق منظم طور پر امتحان کا نظم کیا جا سکے۔

اس سلسلےمیں اردو زبان کے بہترین خادم ساجد علی میموریل کمیٹی کے ذمہ داروں کی خدمات بھی حاصل کی جائیں گی، انشاءاللہ ۔ امید ہے کہ مذکورہ باتوں کو ملحوظ رکھتے ہوئے ذمہ داران مکاتب فوری طور پر ضروری اقدامات کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے