بیدر۔ 13؍فروری (محمدیوسف رحیم بیدری): بیدر شہر کے نہرو اسٹیڈیم کے قریب واقع گرو نانک انڈی پینڈنٹ پی یوکالج کے 20 طلباء کو جے ای ای مین امتحان میں منتخب کیا گیا ہے۔اکشتا، ونئے کمار، ارپت، ایشا یادو، رینوکا، نوناتھ، گیتا، کرن، ارپت ایس، جیشب پال، گگن، پریکشت، انوشکا، شیخ ریحان، پارس جادھو، محمد شمی پاشا، ابھیشیک، سرشٹی بڈیگیر، دیکشا اور سندیپ نے جے ای ای مینز میں منتخب ہو کر کالج کا نام روشن کیا ہے۔اس کامیابی پر سری گرو نانک جھیرا صاحب فاؤنڈیشن کے چیئرمین ڈاکٹر ایس بلبیر سنگھ، نائب صدر ڈاکٹر ریشما کور، پرنسپل ڈاکٹر وکرم سنگھ تومر اور کالج کے تمام عملہ نے خوشی کا اظہار کیا اور طلبہ کومبارکباد دی ہے۔

اس بات کی اطلاع ڈاکٹر وکرم سنگھ تومر،پرنسپل گرو نانک انڈی پینڈنٹ پی یوکالج بیدرنے ایک پریس نوٹ کے ذریعہ دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے