مہراج گنج (نمائندہ): آج مورخہ 17/فروری 2024 مطابق 6/شعبان المعظم 1445ھ رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ دارالعلوم دیوبند مشرقی یوپی زون نمبر 2 کے صدر محترم مفتی اشفاق احمد اعظمی کی ہدایت و رہنمائی میں مربوط مدارسِ عربیہ ضلع مہراج گنج کے اراکین نے طے کیا کہ اجتماعی امتحان سالانہ کے ضلعے میں 3 سینٹر ہوں گے ۔
(1) پہلا سینٹر الجامعۃ الشرعیہ ابو بکر صدیق ترکلوا تیواری ۔جس کے کنوینر اور منتظم کار حضرت مولانا ضیاء الحق صاحب قاسمی مہتمم جامعہ وشیخ الحدیث جامعہ للمومنات ترکلوا تیواری مہراج گنج ہیں ۔اس سینٹر پر جامعہ عربیہ صادقیہ مہراج گنج ،مدرسہ سعادت العلوم سسوا بازار، جامعہ حسینہ دھنہا بیجولی،مدرسہ اسلامیہ قاسم العلوم گنیش پور۔ مدرسہ مدینۃ العلوم گنیش پور ،مدرسہ تاج العلوم لچھمی پور گنگرائی، مدرسہ خیر العلوم سنبرسا مولا گنج اور جامعہ ابوبکر صدیق کے طلبہ حفظ امتحان دیں گے ۔
(2) دوسرا سینٹر ادارہ عربیہ اسلامیہ اشرف العلوم کرتھیا ہے۔جس کے کنوینر اور منتظم کار حضرت مولانا قمر الحسن صاحب مہتمم مدرسہ ہٰذا ہیں ۔اس سینٹر پر مدرسہ مطلع العلوم ادت پور،مدرسہ اصلاح المسلمین مجہنا ملک،مدرسہ دارالعوام فرقانیہ اکسڑوا،مدرسہ سراج العلوم نوتنواں بازار۔مدرسہ مصباح العلوم کمہریا بزرگ۔مدرسہ منبع العلوم برگدوا۔مدرسہ بیت العلوم ۔مدرسہ سعد ابن ابی وقاص اڈا بازار،مدرسہ معھد عثمان بن عفان بیرواں چندن پور،اور مدرسہ اشرف العلوم کرتھیا کے طلبہ درجہ حفظ امتحان دیں گے ۔
(3) تیسرا سینٹر مدرسہ دارالعلوم فیض محمدی ہتھیا گڑھ ہے۔جس کے کنوینر اور منتظم مولانا محی الدین قاسمی ندوی صاحب مہتمم مدرسہ ھٰذا ہیں ۔
سینٹر نمبر (1)پر امتحان 18/فروری بروز اتوار مطابق 7/شعبان المعظم کو صبح 8 سے 12بجے اور شام 2 سے 4بجے تک رہیگا ۔ان شاءاللہ ۔
سینٹر نمبر (2) اور (3) پر امتحان 21/فروری بروز بدھ مطابق 10/شعبان المعظم کو صبح 8/بجے سے 12 بجے اور شام 2/بجے سے 4/بجے تک ہوں گے۔ ان شاءاللہ۔
مربوط مدارس کے ذمہ داران مقررہ وقت پر اپنے سینٹر پر پہچ کر کنوینر کے پاس طلبہ کے رجسٹریشن فارم جمع کرکے امتحان دلوائیں ۔
مذکورہ اطلاع مولانا شبیر احمد قاسمی خادم رابطہ مدارس عربیہ مہراج گنج وصدر المدرسین جامعہ عربیہ صادقیہ مہراج گنج کے ذریعہ موصول ہوئی ہے۔
امتحان میں کسی دشواری کی صورت میں 9839412147 پر رابطہ کریں۔
