سہارنپور(احمد رضا): فرمان خداوند ہ تعا لیٰ ہے کہ تم زمین والوں پر رحم کرو آسماں والا تم پر رحم کرے گا صد فیصد درست اور آزمودہ نسخہ ہے اور یہی اصل اسلام کی دعوت اور اسلامی تعلیمات کا قیمتی خزانہ ہے۔ اللہ رب العزت کے ولیوں کی خانقاہیں آج بھی ملک و ملت کی اصلاحی اور تعمیری شکل و صورت کو منور کر نے میں اپنا اہم کردار ادا کر رہی ہیں یعنی کہ غار حراء کے اعلیٰ ترین درس کا پیغام آج بھی دنیائے فانی میں خانقا ہوں سے سینہ بہ سینہ نکل کر عام شہریوں کو عزت اور احترام کے ساتھ زندگی بسر کرنے کا لازوال شعور عطا کر تے ہوئے ملک اور ملت کو پر کشش بنانے میں مصروف عمل ہیں اسلئے ہم سینہ تان کر کہتے ہیں کہ خدا کے نیک بندوں کے مزارت ہر صورت قابل اعتماد اور قابل تعظیم ہیں! خانقا ہیں تو سچ میں خانقا ہیں اسی ضمن میں خانقاہ قادریہ محمدیہ شاخ ممبئی میں علمائے کرام و خلفائے خانقاہ محمدیہ کی اہم ترین مشاورتی نشست کا انعقاد عمل میں آیا جس میں ہرسال یوم ولادت رضا کے موقع پر مشائخ کالپی کانفرنس کرنے مشورہ لیا گیا علمائے اہلسنت ممبئی کے حوالہ سے عالم دین ظفرالدین رضوی نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ کالپی شریف کی عظیم الشان خانقاہ کے ولی عہد حضور غیاث میاں کی صدارت میں کل یہاں ملک کے معزز علماء کرام کی موجودگی میں اہم نشست منعقد ہو ئی جسمیں اسلامی اسکالر قابل احترام معلم میاں غیاث میاں نے فرمایا کہ ہماری قابل احترام خانقاہیں آج کے پر فتن دور میں ولی ساز کارخانہ ہیں جہاں سے اللّٰہ تعالیٰ قوم و ملت کی رہبری و رہنمائی کیلئے نیک بندوں کا انتخاب فرماتا ہے اور انہیں تاج ولایت سے سرفراز کرتا ہے جو یہاں سے درس روحانی حاصل کر نے کے بعد کل عالم کو انسانیت ،مساوات اور محبت کا درس دیتے ہوئے عالم میں امن وامان اور خوشحالی کا ذریعہ بنتے ہیں اللہ کے ولیوں کے اس عمل کو عام زبان میں دائرہ و زاویہ بھی کہا جاتا ہے خانقاہ دائرہ و زاویہ وہ جگہ ہے جہاں سے شریعت و طریقت کی ضیا ء پھیلتی ہے ارباب طریقت اور صوفیائے کرام نے عبادت وریاضت کے ذریعہ راہ سلوک کی منازل طے کرنے کیلئے خانقاہوں کی بنیاد رکھی انہیں پاکیزہ اور مقدس خانقاہوں میں بڑی عظیم المرتبت روحانی خانقاہیں ریاست* اتر پردیش کے ضلع جالون میں واقع خانقاہ قادریہ محمدیہ کالپی شریف و خانقاہ سلطانیہ ضیائیہ چورہ شریف ہیں مذکورہ دونوں خانقاہوں نےہر زمانے میں رشد و ہدایت کے ساتھ خدمت خلق کا کام انجام دیا ہے* یہاں سے قرآن وحدیث اور فقہ و دینیات کی تعلیم کا چشمہ ہمیشہ سے جاری رہا ہے جس سے ایک عالم فیضیاب رہا ہے خانقاہ قادریہ محمدیہ کالپی شریف وہ مرکزی خانقاہ ہے جہاں سرکار میر محمد و میر احمد و شاہ فضل اللّٰہ ودیگر سرکاروں کے فیوض و برکات سے معمور آستانے ہیں جہاں صبح و شام انوار و برکات کی لو پھوٹتی ہے یاد رہے خانقاہ قادریہ محمد یہ مارہرہ شریف وبریلی شریف کے بزرگوں کا منبع و مرکز ہے جس کے متولی و سجادہ نشین غیاث ملت محبوب تاج الشریعہ حضرت علامہ سید شاہ غیاث الدین قادری ترمذی ہیں جو ان دنوں ممبئی کے سہ روزہ دورے پر اپنے فیوض وبرکات سے ممبئی کے خوش عقیدہ مسلمانوں کے درمیان موجود ہیں گھاٹ کوپر میں مشائخین کالپی شریف سے منسوب خانقاہ میں اپنے محبین و خلفاء سے تبادلہ خیال کرنے کے لئے حضور غیاث میاں نے گزشتہ روز ایک اہم میٹنگ طلب کی اور ملی مذہبی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا مذکورہ نشست کی سرپرستی و صدارت کرتے ہوئے شیر کالپی حضرت علامہ سید شاہ غیاث الدین قادری محمدی ترمذی صاحب قبلہ نے مزید کہا کہ ہردور میں خانقاہوں نے ملی مذہبی مسلکی رفاہی کاموں میں اہم کردار ادا کیا ہے آج پھر ضرورت آن پڑی ہے کہ خانقاہوں کے سجادہ نشین روایات قدیمہ کے ساتھ آگے بڑھ کر جماعت اہلسنت کی بھرپور نمائندگی کریں تاکہ ملک میں نفرت کی دیواریں منہدم ہو ں ڈر اور خوف کا ماحول ختم ہو مدارس و مساجد اور خانقاہوں کا تحفظ ہو،آپ نے مزید کہا کہ خانقاہ قادریہ محمدیہ کالپی شریف و خانقاہ سلطانیہ ضیائیہ چورہ شریف ایک زمانے سے قوم و ملت بالخصوص مسلک اعلیٰ حضرت کے ماننے والوں میں پیار و محبت بانٹنے کا کام کررہی ہے اور کرتی رہیگی ۔
وہیں صاحب سجادہ حضرت غیاث میاں نے صاف لفظوں میں کہا کہ ہماری لڑائی ان لوگوں سے ہے جو صدیوں سے رائج نظام شریعت میں مداخلت کرتے ہیں اور معمولات اہلسنت میں اپنی طبیعت کے مطابق خیالات و افکار کو داخل کرکے اسے مسلک اعلیٰ حضرت کا نام دیتے ہیں یہ کالپی شریف کے بزرگوں کے ارشادات و پیغامات کے منافی ہے جس کا رد بلیغ کرنا سرکار میر محمد کے اس فرزند کی پہلی ذمہ داری ہے ۔
حضرت غیاث ملت نے مزید کہا کہ مشائخین کالپی شریف کی خدمات چاند و سورج کی طرح روشن ہیں ضرورت ہے کہ اس روشنی سے ہم اندھیرے کو ختم کریں،، آخر میں آپ نے میٹنگ میں شریک علماء کرام سے کہا کہ مشائخین کالپی شریف و چورہ شریف کے پیغامات کو ممبر و محراب سے عوام اہلسنت تک پہنچائے اور بتائیں کہ یہ وہ خانقاہ ہے جن بزرگوں کے وسیلے سے خود مجدد اعظم الشاہ امام احمد رضا خان قادری قدس سرہ نے اپنے شجرہ میں روزی و رزق میں برکت کی دعا کی ہے۔
میٹنگ میں شریک خلیفہ تاج الشریعہ و غیاث ملت قاری جمال احمد علیمی صاحب سلیمانیہ مسجد ساکی ناکہ نے کہا کہ خانقاہ قادریہ محمدیہ سے وابستگی ہم سب کیلئے بڑی سعادت کی بات ہے لیکن دیگر خانقاہوں کی بنسبت سوپر پاور ہونے کے باوجود ہم خانقاہ محمدیہ کی عظمت و رفعت عوام الناس تک نہیں پہنچا سکے ہیں ضرورت ہے کہ ہم اجلاس و کانفرنس وجمعہ کے خطابات میں اولیائے کالپی شریف و چورہ شریف کی عظمت و شان کو عوام اہلسنت کے گوش گزار کریں یاد رہے جب تک قوم اپنے بزرگوں کے چوکھٹ سے وابستہ رہے گی وہ گمراہ نہیں ہوگی اسی لئے سبھی شرکائے میٹنگ کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے پیر خانہ کے پیر خانہ پھر ان کے پیر خانہ خانقاہ قادریہ محمدیہ کالپی شریف سے لوگوں کو جوڑیں انہیں زیب وزینت خانقاہ قادریہ محمدیہ حضرت غیاث میاں سے وابستہ کریں۔
خلیفہ غیاث ملت حضرت مفتی عبد السلام نوری مسجد ساکی ناکہ نے اپنے بیان میں کہا کہ صاحب سجادہ خانقاہ قادریہ محمدیہ کے ہم شکر گزار ہیں کہ حضرت نے عروس البلاد ممبئی عظمیٰ کے علماء بالخصوص خلفائے خانقاہ محمدیہ کو بلا کر حالات حاضرہ پر غور و خوض کیا اور مشائخین کالپی شریف و چورہ شریف کے بزرگوں کی سیرت و کردار کی روشنی میں مشرب و مسلک کی ترویج و اشاعت کیلئے کام کرنے کا جذبہ پیدا کیا ہم کوشش کریں گے کہ اپنی مساجد واجلاس میں سرکاران کالپی شریف و سلسلہ قادریہ محمدیہ ترمذیہ کی عظمت و شان کو اچھے طریقے سے پیش کریں۔
خلیفہ حضرت مولانا احمد رضا خان جریمری نے کہا کہ ہرسال یوم ولادت رضا کے موقع پر مشائخین کالپی و چورہ شریف سے منسوب مرکزی اجلاس شہر ممبئی میں منقعد کیا جائے جس میں باوقار علماء کو مدعو کرکے حالات کے پیش نظر خطاب کرایا جائے کیونکہ آج جس طرح سے رافضیت وناصبیت اپنے پیر پسار رہی ہے اس کا سد باب بہت ضروری ہے اور یہ کام صرف اور صرف صاحب سجادہ حضور غیاث ملت و خانقاہ محمدیہ ضیائیہ کے پلاٹ فارم سے ہی کیا جاسکتا ہے ۔
خلیفہ مجاز کالپی شریف حضرت مولانا محمد طارق نظامی ساکی ناکہ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خانقاہ قادریہ محمدیہ کالپی شریف وہ خانقاہ ہے جہاں صدیوں سے احقاق حق و ابطال باطل کی جاتی ہے موجودہ وقت میں صاحب سجادہ حضور غیاث ملت نے جس طرح سے اپنے بزرگوں کے سیرت و کردار کو سامنے رکھتے ہوئے مسلک حق مسلک اعلیٰ حضرت کی ترویج و اشاعت کا علم اپنے ہاتھوں میں لیکر ملک گیر سطح پر کام کیا ہے وہ یہ ظاہر کرتا ہے کہ خانقاہ قادریہ محمدیہ کے موقف میں نہ کل کوئ لچک تھی نہ آج ہے بلکہ صحیح معنوں میں کالپی شریف ہی مسلک حق کی سب سے بڑی نقیب و ترجمان ہے،،۔
خلیفہ غیاث ملت حضرت مولانا جہانگیر القادری صاحب نے بھی اس موقع پر کہا کہ حضور صاحب سجادہ سرکار غیاث ملت نے جس طرح سے قوم و ملت کی خدمت کا پیڑا اٹھایا ہے مزید قوم کے بچوں اور بچیوں کی تعلیم و تربیت کیلئے اپنےپیغامات کے ذریعے جوجذبہ پیدا کرنے کی کوشش ہے وہ خوش آئند ہے بس ضروری ہے کہ سبھی قادری برکاتی رضوی اشرفی جو اعلیٰ حضرت کی تعلیمات و ارشادات پر عمل پیرا ہیں وہ آگے آکر خانقاہ قادریہ محمدیہ کالپی شریف و چورہ شریف کے رفیق بنیں اور ان بزرگوں کی سیرت و سوانح و کردار و عمل کو عوام تک پہنچائیں یقین کرلیں ہماری کامیابی اولیاء کرام صوفیاء عظام کی تعلیمات و ارشادات میں مضمر ہے، میٹنگ میں خلیفہ غیاث ملت قاری غلام احمد رضا خطیب و امام احمدی مسجد، خلیفہ غیاث ملت قاری ہلال مصطفیٰ صاحب اندھیری، خلیفہ غیاث ملت قاری عبد الرحمٰن ضیائی و عاشق تاج الشریعہ و غیاث ملت محمد عرفان ازہری وغیرہ موجود تھے۔
