بیدر۔ 24؍فروری (محمدیوسف رحیم بیدری): جناب عبداللہ آزاد ضلعی صدر آئیٹا بیدر نے ایک پریس نوٹ جاری کرکے تمام معلمین ومعلمات کواطلاع دیتے ہوئے کہا ہے کہ آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس اسوسی ایشن بیدر یونٹ کی جانب سے 25؍فروری ، بروزاتوار ، 2:30بجے دوپہر بمقام الامین اردو ہائی اسکول بیدرمیں ’’استقبال ِ رمضان‘‘ پروگرام برائے معلمین ومعلمات رکھاگیاہے۔ اس تقریب کے مہمانان خصوصی جناب سلیم پاشاہDDPIبیدر اور جناب سید خورشید احمد قادری ECO اردو ہوں گے۔جناب محمد خورشید احمد صدرآئیٹا بیدریونٹ نے تمام معلمین ومعلمات سے پرخلوص گزارش کی ہے کہ اس مقدس پروگرام میں شرکت فرماکر مستفیدہوں ۔ زائد تفصیلات کیلئے موبائل :9880323030 پررابطہ کیاجاسکتاہے۔
