دیوریا(اتر پردیش): مشرقی یوپی کے مردم خیز موضع شامی پٹی دیوریا میں جلسہ دستاربندی بحسن وخوبی خوبی اختتام پذیر ہوا۔

جلسے کا آغاز ناظم جلسہ مولانا اعظم قاسمی نے مدرسہ دارالعلوم سامی پٹی کے معروف استاد قاری عامر کلیم قاسمی کے تلاوت سے کیا۔

اس کے بعد ملک کے معروف و مشہور شاعر جناب قاری سہیل صاحب نے نعت النبی کا حسین گلدستہ پیش کیا اسکے بعد مولانا شبلی بہرائچی نے لوگوں کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ مدارس اسلامیہ علم دین کے قلعہ ہیں، آپ حضرات ان مدارس اور ان حفاظ کی قدر کیجئے، اگر آپ ان کی قدر نہ کیے تو کون قدر کرے گا؟

اس کے بعد معزز مہمان مولانا ساجد رامپوری نے لوگوں کو خطاب فرماتے ہوۓ فرمایا کہ اللہ تعالی نے ہمیں قرآن کریم جیسی بابرکت کتاب دی ہے، ہمیں اس کی قدر کرنی چاہئے اور اسے اپنی زندگی کا منزل مقصود بنانا چاہیے اور اپنے مسائل کو قرآن کریم سے حل کرنا چاہیے۔ خصوصاً شادی وغیرہ میں قرآن کریم سے رہنمائی لیکر سنت کے مطابق شادی کریں اور جہیز جیسی لعنت سے ہر ممکن بچنے کی کوششں کریں۔

 

اس کے بعد مدرسہ کے مہتمم مفتی یحییٰ قاسمی نے اپنے مہمانان کرام اور پروگرام میں شریک دیگر تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے جامعہ ہذا میں ہونے والے تعلیم نسواں کی وضاحت فرمائی۔ اخیر میں خصوصی مہمان حضرت مفتی جابر مظاہری پالن پوری نے لوگوں کو خطاب فرماتے ہوۓ کہا کہ آپ اللہ تعالی کا کثرت سے ذکر کریں، نوافل و اذکار کا خاص اہتمام فرمائیں، بالاخر حضرت کے دعائیہ کلمات پر پروگرام اختتام پذیر ہوا۔

اس موقع پر مفتی زکریا، مفتی ریاض الدین، مولانا سلیم قاسمی، مولانا معراج احمد قاسمی امتیازی جنرل سکریٹری، جمعیت علماء دیوریا مولانا اعجاز اللہ، مولانا سکندر، مفتی حسام الدین، مولانا عبدالباری، حضرت قاری عبدالوحید مہتمم مدرسہ قاسم العلوم کولاچھاپر،  کاتب نورالدین، مولانا ریاض الدین، مولانا عبیداللہ، مولانا ابرار، مولانا شرف اللہ، ایم آئی ایم لیڈر اسرف علی خان، مفتی حمید اللہ و جملہ باشندگان و اطراف سامی پٹی دیوریا شریک رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے