وجئے پور: سیکیاب اے آر ایس انعامدار ڈگری کالج برائے خواتین وجئےپور و کرناٹکا اسٹیٹ اکامہادیوی ویمنس یونیورسٹی وجئے پور کے زیر اہتمام کستوری کالونی وجئے پور میں این ایس ایس اسپیشل کیمپ کا افتتاحی جلسہ کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا اس جلسہ کے مہمان خصوصی پروفیسر شانتا دیوی ٹی پروگرام کوآرڈینیٹر این ایس ایس سیل کرناٹک اسٹیٹ اکامہادیوی ویمنس یونیورسٹی وجئے پور نے اپنے خطاب میں کہا کہ این ایس ایس طلباء کی شخصیت کو سنوارنے کا اہم ترین ذریعہ ہے اس کے توسط طلباء سماجی مسائل سے آگاہی حاصل کرتے ہیں یہ کام بڑی اہمیت کا حامل ہے اس سے طلباء کا ذہن بھی بنتا ہے اور میں امید کرتی ہوں کہ اس ہفت روزہ کیمپ میں طلبہ بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے. اور ایک مہمان خصوصی ڈاکٹر بی بی صادقہ دفعدار لیکچرار سیکیاب پی یو کالج برائے خواتین وجئےپور نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم ایک دوسرے کو سمجھتے ہوئے سماجی ذمہ داریوں کو بحسن خوبی کے ساتھ نبھائیں اور ایک اچھے شہری ہونے کا ثبوت پیش کریں اور میں یہ بھی کہنا چاہوں گی کہ اپنے اندر لیڈرشپ قوالیٹی پیدا کریں ان تمام چیزوں کو پروان چڑھانے کا ایک اہم ذریعہ این ایس ایس ہے. اور میں طلبہ سے خواہش کرتی ہوں کہ اس ہفت روزہ اسپیشل کیمپ تین مارچ تا نو مارچ دو ہزار چوبیس کا بھر پور فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے آپ کو پیش کریں گے، اس موقع پر اور ایک مہمان مولا صاحب گلگلی صدر طور مسجد کستوری کالونی بھی موجود رہے، اس جلسہ کے صدر ڈاکٹر ریاض فاروقی چیرمین گورننگ کونسل سیکیاب اے آر ایس انعامدار ڈگری کالج برائے خواتین وجئےپور نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ نیشنل سرویس اسکیم ایک ایسا ذریعہ ہے جس سے طلبہ موجودہ ملی مسائل و سماجی مسائل کے علاوہ تعلیم یافتہ اور غیر تعلیم یافتہ، بے روزگاری، بیوہ، بزرگ، یتیم و یسیر بچوں کی طرز زندگی کے متعلق معلومات حاصل ہوگی،  لہذا طلبہ ایسے موقعوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں اور قومی خدمات کے لئے آگے بڑھیں اس این ایس ایس اسپیشل کیمپ کے افتتاحی جلسہ پر میں تمام طالبات و پرنسپل اساتذہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں. این ایس ایس آفیسر ڈاکٹر مشتاق احمد انعامدار نے این ایس ایس کے اغراض و مقاصد پیش کرے. اس جلسہ کا آغاز این ایس ایس کے گیت سے ہوا جس کو منہاج، کیرتی، بھاگیہ نے پیش کیا، خیر مقدمی و تعارفی کلمات پرنسپل پروفیسر ایم ٹی کوٹنس نے ادا کیا، پلوی ہیرے مٹھ نے نظامت کے فرائض انجام دیئے ، این ایس ایس آفیسر ڈاکٹر محمد سمیع الدین نے شکریہ کا خوشگوار فریضہ انجام دیا. اس موقع پر پروفیسر زہرہ تبسم قاضی وائس پرنسپل، ڈاکٹر ایچ کے یڑہلی، پروفیسر حسن قادری ،پروفیسر محمد حسن باگلکوٹ، پروفیسر ایس آر بیجاپور، ڈاکٹر ایس ایچ کاکھنڈکی، ڈاکٹر ہاجرہ پروین، پروفیسر وصفیہ، پروفیسر پوجا دیسائی، پروفیسر سعدیہ، پروفیسر توصیف باغبان، اسلم مدھول، سلیم کلادگی، سومو انکلگی ،کے علاوہ کثیر تعداد میں طالبات موجود رہے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے