بیدر۔ 4؍مارچ (محمدیوسف رحیم بیدری): انڈین ایجوکیشن اینڈ رورل ڈیولپمنٹ سوسائٹی، بیدر نے گڈ ول پبلک اسکول میں ایک سائنس نمائش کا اہتمام 2اور3؍مارچ کوکیا۔ جناب سید محمد پٹیل (ای سی او بیدر)، سری نواس برادار (اسکاؤٹ اینڈ گائیڈ بیدر)،جناب پرشانت دوڈی (کونسلر)، ستیہ پرکاش ہلیکھیڈے (آرٹ آف لیونگ ڈی ڈی سی)، تانا جی کارباری(بی آر سی بیدر)، ڈاکٹر تاج الدین (سائنس ٹیچر) سنیل کمار گاؤلی مہمانوں کے طور پر پہنچے۔ مہمانوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس سکول میں جامع تعلیم دی جاتی ہے، ہمارے ملک کی ترقی کے لیے سائنس بہت ضروری ہے، سائنس لوگوں میں اتحاد پیدا کرتی ہے۔ ادارہ کی صدر پریماکماری نے کہا کہ بچوں نے اپنی دلچسپی کے ذریعہ آج کے اس سائنس میلہ میں حصہ لیاہے۔ انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ غریب بچوں کو اچھی تعلیم یہاں دی جارہی ہے اور کہا کہ ’’بیٹی پڑھاؤ بیٹی بچاؤ‘‘ مہم کے ذریعے آئندہ تعلیمی سال 2024-25 میں غریب لڑکیوں کا 25 فیصد مفت داخلہ ہو گا۔تنظیم کے سکریٹری آنمد کمار ہلسورے نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کی تعلیم کھیل کود سے سیکھی جاتی ہے اور کسی طالب علم کی زندگی میں بچپن کادور پھر پلٹ کر نہیں آئے گا۔انہوں نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ طالب علم خوشی خوشی تعلیم حاصل کرتے ہیں۔ جناب عبداللہ مدثر سی آرپی بھی موجودتھے۔ اس بات کی اطلاع اسکول ذرائع نے ایک پریس نوٹ کے ذریعہ دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے