بیدر۔یکم اپریل (محمدیوسف رحیم بیدری): بیدر سے دو کیلومیٹر کی دوری پر واقع موضع اشٹورمیں بہمنی سلاطین کے بادشاہ حضرت سلطان احمد شاہ ولی بہمنی آرام فرماہیں، ان کی 607ویں صندل شریف کی تقریب کا انعقاد 2؍اپریل سے 4؍ اپریل تک عمل میں آرہا ہے۔اس بارے میں درگاہ شریف کے سجادہ اور متولی محمد شہاب الدین بہمنی نے ہر سال کی طرح اس سال بھی اعلان کیاہے کہ 2 ؍اپریل کو شاہ پور گیٹ میں واقع متولی کی رہائش گاہ سے صندل کا جلوس نکالا جائے گا اور شام 6.50 بجے درگاہ شریف میں صندل کا انعقاد عمل میں آئے گا۔

توقع ہے کہ اس صندل شریف میں پڑوسی ریاستوں کے لوگ، معززین اور سیاسی شخصیات شرکت کریں گی۔اپریل 3؍ کی شام 6.50 بجے کے بعد چراغاں ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ قوالی کے پروگرام 4؍ اپریل کو رات 9.30 بجے ہوں گے۔اس بات کی اطلاع کنڑی صحافی جناب حاجی پاشاہ نے دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے