بیدر۔7؍اپریل (محمدیوسف رحیم بیدری): کرناٹک پرجا شکتی سمیتی نے مطالبہ کیا ہے کہ بیدرتعلقہ کے مختلف گرام پنچایتوں کے دائرہ اختیار میں آنے والے مختلف گاؤں میں جل جیون مشن کو انجام دینے والے اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔اس سلسلے میں کمیٹی کے ممبران جنہوں نے ضلع پنچایت کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر کو ایک مکتوب پیش کیا اورالزام لگایاہے کہ جل جیون مشن کے کام سے جڑے افسران، ایگزیکٹیو انجینئرس، اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئرس، جونیئر انجینئرس، اور شامل ٹھیکیداروںنے مالیگاؤں، گھوڑم پلی، ایدلا پور، چک پیٹ، نولس پور، اسلام پور وغیرہ جیسے کئی گاؤں میں ناقص کام کیا ہے۔چونکہ ابھی گرمی کا موسم ہے، بیدر تعلقہ کے تمام دیہاتوں میں پانی کا مسئلہ ہے۔ لہٰذا ہماری درخواست ہے کہ متعلقہ اعلیٰ افسران ذاتی طور پر ان دیہات کا دورہ کریں جہاں ناقص کام ہوا ہے، ان کاموں کا معائنہ کریں اور قصوروار اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کریں اور ٹھیکیدار کے لائسنس کو بلیک لسٹڈ کریں۔
اس موقع پر کرناٹک پرجا شکتی سمیتی کے صدر سائی شندے، قائدین میں ونود شندے، مہندر کمار ہوسمنی ،گرو نعمت آباد، دھنراج میترے، آکاش شری مکھے اور بہت سے دوسرے نوجوان موجود تھے۔
