بیدر۔ 18؍اپریل (محمدیوسف رحیم بیدری): جئے ہند سینئر سٹیزن اسوسی ایشن کے زیر اہتمام رام نومی کے موقوع پر’’ ووٹنگ بیداری مہم‘‘چلائی گئی۔ مذکورہ اسوسی ایشن کے سکریٹری مسٹر ویربھدرپا اپن نے سبھی سے آئندہ لوک سبھا انتخابات میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کی۔ ووٹ دینا آئین کی طرف سے ہر ایک کو دیا گیا حق ہے۔ انہوں نے عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ بغیر کسی لالچ کے ووٹ دے کر عوامی حکومت کو مضبوط بنائیں ۔ادیب جناب رکم الدین نے مہمانان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کیا۔

تقریب کی صدارت سینئر تاجر رام کرشن منگیال نے کی۔ رام کرشن سیل نے خیرمقدم کیا۔ چیمبر کے صدر گنگاپا ساولے نے شکریہ ادا کیا۔ اجتماعی طورپر قومی ترانے پڑھے جانے کے بعد پروگرام کا اختتام ہوا۔ رتن کملا، ایم جی دیش پانڈے، راجندر سنگھ پوار، شیو پترمیٹگے، مچیندر ایکلارکر، بسواراجا گھُلے، گنڈوراؤ دیشمکھ، سمرن، ریکھا، رامچندر گجرے وغیرہ نے شرکت کی۔

اس بات کی اطلاع ایک پریس نوٹ کے ذریعہ اسوسی ایشن نے دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے