بیدر۔ 18؍اپریل (محمدامجد حسین): بیدر ضلع انچارج وزیر ایشورکھنڈرے نے 17؍اپریل کو شہر بیدر کے گنیش میدان میں خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیراوربی جے پی کے پارلیمانی امیدوار بھگونت کھوبا پرحملہ بولتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ بیدر پارلیمانی حلقہ کی عوام بھگونت کھوبا کو ’’بائی بائی‘‘ کریں۔ کیوں کہ انھوں نے مرکزی حکومت کے ٹھیکے اپنے ہی خاندان والوں کودیئے ہیں۔ موصوف نے اعلان کیا کہ یہ بھگونت کھوبا کا آخری الیکشن ہے۔ انھوں نے بھاجپا کیمپ میں کافی افراتفری مچارکھی ہے اور انتشار پیدا کیا ہے۔ اگر وہ لوک سبھا انتخابات ہار جاتے ہیں تو انہیں بی جے پی ضلع پنچایت ک اٹکٹ بھی نہیں دے گی ۔ بھگونت کھوبا کے رویہ کے سبب بی جے پی کے کئی ایم ایل اے تنگ آچکے ہیں۔ اوراد کے پربھوچوہان ہوں یا بسوا کلیان کے شرنوسلگرا۔ ایشور کھنڈرے نے اپنے فرزند ساگر کھنڈرے کو کانگریس پارٹی کی جانب سے ٹکٹ دیئے جانے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی نے ساگرکھنڈرے کو ٹکٹ دیاہے، بھیمنا کھنڈرے کو نہیں۔ اگرساگر کھنڈرے انتخاب جیت جاتے ہیں تو یہ سب سے کم عمر رکن پارلیمان ہوں گے۔

رکن اسمبلی رحیم خان نے کہا کہ ساگر کھنڈرے سے بی جے پی خوف زدہ ہے۔ کیوں کہ ساگرکھنڈرے نوجوان ہیں۔ سی ایم کے مشیر بی آرپاٹل، سابق وزیر پی جی آرسندھیا ، راج شیکھرپاٹل ہمناآباد، کے کے آرڈی بی چیئرمین اجے سنگھ، ایم ایل سی اروندکمارارلی، ڈاکٹرچندرشیکھرپاٹل، پربھوپاٹل، بھیم راؤپاٹل، بی ڈی اے چیئرمین اور ضلع کانگریس صدر بسواراج جابشٹی، سابق ایم ایل سی وجے سنگھ، جگدیو گتہ دار، ریونائک بیلمگی، سبھاش راٹھوڑ، مالابی نارائن راؤ، آنند دیوپا، ضلع سکریٹری دتاترے مولگے اور دیگر لوگ تقریب میں موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے