بیدر۔18؍ اپریل (محمدیوسف رحیم بیدری): لوک سبھا عام انتخابات – 2024 کے لئے بیدر- 07 لوک سبھا حلقہ سے کاغذات نامزدگی جمع کرنے کا آج 5 واں دن تھایعنی18؍اپریل کو 10 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ہیں۔امیش ولد گنڈے راؤ پانڈرے نے غیر جماعتی امیدوار کے طور پر اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔دتو ولد تکرام نے بی ایس پی پارٹی سے پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ سدھاکر ولد وینکٹ راؤ نے بھارت لوک سیوا پارٹی کے امیدوار کے طور پر پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ مہیش ولد مانیکپا گورنالکر نے آر پی آئی پارٹی امیدوار کے طور پر پرچہ نامزدگی داخل کیا۔امباداس ولد سوپان نے بہوجن بھارت پارٹی کے امیدوار کے طور پر اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ دتپا ولد کرشنپا نے راشٹریہ سماج پارٹی کے امیدوار کے طور پر پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ رؤف ولد عبدالغنی نے پرہار جن شکتی پارٹی کے امیدوار کے طور پر اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔ بی جے پی امیدوار بھگونت کھوبا نے آج دو کاغذات نامزدگی جمع کرائے جبکہ ان کے حامی بنڈپا قاسم پور نے بھگونت کھوبا کی جانب سے ایک کاغذات نامزدگی جمع کرائے ۔ بی جے پی پارٹی نے آج تین کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔
اپریل 18 تاریخ کو جملہ 10 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ہیں۔ اپریل20 تاریخ کو کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہوگی۔ اپریل 22 کو کاغذات نامزدگی واپس لینے کا آخری دن ہوگا۔ ڈپٹی کمشنر دفتر نے ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ 16؍اپریل سے اب تک 24 امیدواروں نے کل 28 کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔
