بیدر۔ 20؍اپریل(پریس نوٹ): بیدر ضلع کانگریس کے جنرل سکریٹری ونود کمار اپے نے بیدر لوک سبھا حلقہ کے بی جے پی امیدوار بھگونت کھوبا کے خلاف ذات پات سے متعلق توہین آمیز کلمات کہنے پر الیکشن افسر کے ہاں شکایت درج کروائی ہے۔بھگونت کھوبانے کانگریس پر الزام لگاتے ہوئے ہنسی اڑائی کہ کانگریس پارٹی دو تین ذاتوں کے ووٹوں سے کھیل رہی ہے، ونودکماراپے نے مطالبہ کیاہے کہ کھوبابتلائیں کہ وہ کون سی دو تین ذاتیں ہیںاوران ذاتوںکا بی جے پی میں احترام کیا جاتا ہے یا نہیں۔مسٹر اپے نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ بی جے پی کے امیدواربھگونت کھوبا کے خلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کیا جائے۔
