بیدر۔ 22؍اپریل (محمدیوسف رحیم بیدری): بی جے پی پسماندہ طبقات یونٹ ضلع جنرل سکریٹری شنکر ریڈی بیلور اور بیدر دیہی یونٹ کے صدر دتو ایم۔ خواجاپور نے پارٹی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔بی جے پی میں پسماندہ طبقات کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ ارکان پارلیمنٹ نے بدتمیزی کی ہے۔ علیحدہ استعفیٰ کے خط میں لکھاہے کہ انہوں نے اسی وجہ سے پارٹی چھوڑی ہے۔
کانگریس میں شمولیت: بعدازاں شنکر ریڈی بیلور اور دتو ایم خواجاپور ضلع انچارج وزیر ایشور کھنڈرے کی قیادت میں کانگریس پارٹی میں شامل ہوگئے۔اس بات کی اطلاع کانگریس جنرل سکریڑی دتو مولگے نے دی ہے۔
