بیدر۔ 22؍اپریل (محمدیوسف رحیم بیدری): نیہا ہیرے مٹھ کے قتل کے خلاف بیدر شہر میںہفتہ کو ایک احتجاج کے دوران ریاست کے وزیرداخلہ اور کانگریس پارٹی کے سینئر رکن ڈاکٹر جی پرمیشوراور ان کے اہل خانہ کے خلاف غلط الفاظ کااستعمال کرتے ہوئے بی جے پی کے ریاستی ایگزیکٹو ممبر ویرپاکش گادگی نے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو بگاڑ دیا۔ انھوں نے ڈاکٹر جی پرمیشور کے خلاف انتہائی تضحیک آمیز تقریر کی۔ ضلع کانگریس پارٹی نے ان کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔پارٹی کے صدر بسواراج جابشٹی، کے پی سی سی نائب صدر کے پنڈلک راوا اور جان ویزلی، جنرل سکریٹری شنکر ڈوڈی، منان سیٹھ، سنجے جاگیردار، ضلعی ترجمان جارج فرنانڈیز نے اس سلسلے میں ایک مشترکہ بیان جاری کیا ہے۔اورکہاہے کہ ڈاکٹر جی پرمیشور ایک ایمانداراورنہایت ہی وفادارسیاست دان ہیں جن کی مخالفت کرنے کے بارے میں کوئی نہیں سوچتا۔ یہ ایک ناقابل معافی جرم ہے کہ ویروپاکش گادگی، جو بی جے پی کرناٹک کے ایک ایگزیکٹو ممبر ہیں، نے ان کے خلاف گالی گلوچ کرتے ہوئے اپنی زبان سے قابل گرفت الفاظ استعمال کیے ہیں ۔
اس نوجوان کو شاید یہ نہیں معلوم کہ ڈاکٹر پرمیشور اس ریاست کے وزیرداخلہ ہیں، اس لیے درخواست کی جاتی ہے کہ ویروپاکش گادگی کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ مستقبل میں کوئی بھی اس قسم کی منفی پروپگنڈے والی مہم جوئی سے باز رہے۔
