20 امیدواروں کے پرچہ درست قرار دیئے گئے
بیدر۔ 20؍اپریل (محمدیوسف رحیم بیدری): بیدر کے سرکاری ذرائع کے بموجب جملہ 14 پارلیمانی امیدوار کے پرچہ مستر دکردئے گئے ہیں۔ جن کے نام کچھ یوں ہیں۔۱۔ کالنگا، ۲۔ گوتم۔۳۔ دتپا ۔ ۴۔ سدھاکر۔ ۵۔ پرمیشور ۔ ۶۔ لکشمی پتر ۔ ۷۔ ونئے برادار۔ ۸۔دتو۔ ۹۔ اُمیش ۔ ۱۰۔ بنسی لال ۔ ۱۱۔ مہیش کمار۱۲۔ شرد۔ ۱۳۔ سری دیوی۔ اور۱۴۔بسپا رامپورے ۔ جبکہ 20 پرچۂ نامزدگیاں قبول کرلی گئی ہیں۔ جن امیدواروں کے پرچۂ نامزدگیاں قبول ہوئی ہیں ان میں ۔۱۔ پٹ راج (بہوجن سماج پارٹی) ، ۲۔ بھگونت کھوبا (بی جے پی) ۔ ۳۔ ساگرکھنڈرے (کانگریس ) ، ۴۔امباداس ہلسورے (بہوجن بھارت پارٹی) ْ۔۵۔بابوپاشاہ ،بی ایم پٹیل (راشٹریہ ابھی وردھی پارٹی) ۔۶۔ مہیش گورنالکر (رپبلکن پارٹی آف انڈیا ۔ اے ) ۔۷۔محمد شفیق آررحمن (آل انڈیاعلماء کانگریس)۔۸۔رمیش چوہان (کرناٹک راشٹریہ سمیتی )۔۹۔ رامچندر نارائن کچیوو(کرانتی جے ہند سینا) کے علاوہ آزادامیدواروں میں ۔۱۔ جناب عبدالرزاق (ایکتا ٹائیگر)۔ ۲۔ گوپال ایم پی گارمپلی ۔ ۳۔ جے راج بکا ایڈوکیٹ ۔ ۴۔ ڈاکٹر مورے دِنکر ۔ ۵۔دلیپ کاڑواد۔ ۶۔ بل بھیم اڑنی ۔ ۷۔ رام ولاس ناوندر۔ ۸۔ ریاض احمد ۔ ۹۔ رؤف عبدالغنی ۔ ۱۰۔ وسیم الدین (کرمانی)۔ ۱۱۔ شیوراج ستوار کے پرچہ نامزدگیاں درست پائے گئے ہیں یعنی 20پرچۂ نامزدگیاں درست قرار دی گئی ہیں۔۔ 22؍اپریل پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ ہے۔
یہاں اس بات کا تذکرہ دلچسپی سے خالی نہیں ہوگاکہ حیدرآبادکے رکن پارلیمان اسدالدین اویسی بیرسٹر کی پارٹی مجلس کے بارے میں کہاجارہا تھا کہ وہ بیدر سے اپناامیدوار کھڑا کرنے جارہی ہے جس کی وجہ سے کانگریس تھرتھر کانپ رہی ہے لیکن ایسا کچھ بھی دیکھنے اور سننے کو نہیں ملا۔
