مدرسہ کی تاریخ تو جنت الفردوس سے ملتی ہے جس کی ابتداء معلم اول اللہ اور متعلم اول حضرت آدم علیہ السلام نے کی۔ یہ باتیں جمعہ کے دن جامعہ خدیجۃ الکبریٰ للبنات تلسیاپور چوراہا ڈھبروا تھانہ ضلع سدھارتھ نگر کے مبلغ سید عرفان الحق ہاشمی نے بیان فرمائی۔

ڈومریاگنج ضلع سدھارتھ موضع بھروٹھیا مستحکم میں مورخہ ۹ شوال المکرم ۱۴۴۵ ہجری بمطابق ۱۹ اپریل ۲۰۲۴ بروز جمعہ جامعہ خدیجۃ الکبریٰ للبنات تلسیاپور چوراہا ڈھبروا تھانہ بڑھنی بلاک ضلع سدھارتھ نگر صوبہ اترپردیش مشرق کے مبلغ و مفکر اسلام فضیلۃ الشیخ مقیم الدین مدنی حفظہ اللہ کے مخصوص مندوب فضیلۃ الشیخ سید عرفان الحق ہاشمی(Hashmi King) حفظہ اللہ نے فرمایا کہ دشمنانِ اسلام خام خواہ کے لئے مدارس و اہل مدارس کے پیچھے پڑے ہیں ان کو معلوم ہونا چاہئے کہ جس مدرسے کو وہ تہہ و بالا کرکے نیست و نابود کرنا چاہتے ہیں اس کی ابتداء معلم اول اللہ اور متعلم اول حضرت آدم علیہ السلام سے ہوئی ہے اس لئے دشمنانِ اسلام کا نام و نشان تو دنیا سے مٹ سکتا ہے مگر مدارس و اہل مدارس کا مبارک نام تا قیامت روز روشن کی طرح چمکتا رہے گا ان شاء اللہ تبارک اللہ چونکہ مدارس اسلامی قلعے ہیں بنابریں اللہ و رسول نیز اسلام سے محبت کرنے والے تمام مسلمانوں کو اپنا اخلاقی فریضہ سمجھ کر مدارس کی حفاظت کی ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے

واضح رہے کہ صوبہ اترپردیش مشرق کے ضلع سدھارتھ نگر کے اسلامی بچیوں کے ممتاز و منفرد ادارہ جامعہ خدیجۃ الکبریٰ للبنات تلسیاپور چوراہا ڈھبروا تھانہ بڑھنی بلاک ضلع سدھارتھ نگر کے مبلغ و مفکر اسلام فضیلۃ الشیخ مقیم الدین مدنی حفظہ اللہ کے مخصوص مندوب فضیلۃ الشیخ سید عرفان الحق ہاشمی حفظہ اللہ نے مدارس اسلامی قلعے ہیں مسلمانوں کو اس کی حفاظت کرنی چاہیے کے عنوان سے ۴۵ منٹ کی گفتگو کو دنیا کی سب سے سچی کتاب کلام اللہ قرآن کریم کی سورہ بقرہ کی آیت نمبر ۳۱ وَعَلَّمَ ءَادَمَ ٱلۡأَسۡمَاۤءَ كُلَّهَا ثُمَّ عَرَضَهُمۡ عَلَى ٱلۡمَلَـٰۤىِٕكَةِ فَقَالَ أَنۢبِـُٔونِی بِأَسۡمَاۤءِ هَـٰۤؤُلَاۤءِ إِن كُنتُمۡ صَـٰدِقِینَ ہ اور اللہ تعالیٰ نے آدم کو تمام نام سکھا کر ان چیزوں کو فرشتوں کے سامنے پیش کیا اور فرمایا، اگر تم سچے ہو تو ان چیزوں کے نام بتاؤ کے تلاوت و ترجمہ سے شروع کیا اور جملہ سامعین و سامعات کو زبردست انداز میں مدارس کی اہمیت اور افادیت سے روشناس کروایا دوران گفتگو جہاں پر فضیلۃ الشیخ Hashmi King حفظہ اللہ نے مدرسہ کی ابتداء جنت الفردوس سے بتائی وہیں پر آپ نے بتایا کہ کچھ طالبان علوم کو مکۃ المکرمہ میں چبوترہ کی شکل میں مدرسہ میں تعلیم حاصل کرنے والوں کو ان کے چبوترہ والے مدرسہ کے ساتھ مکہ مکرمہ سے ہٹاکر بھگا دیا گیا مگر اسی شکل میں مدینہ منورہ کے اندر دوسرے چبوترہ والے مدرسہ کا صفہ کے نام سے آغاز کیا گیا جسے آج دنیا مدرسہ صفہ اور اس میں تعلیم حاصل کرنے والوں کو اصحاب صفہ کے نام سے جانتی ہے 

ہاشمی کنگ نے مزید کہاکہ اے اللہ کے خوش نصیب بندو و بندیو مدارس کے جملہ فوائد میں سے چند فائدے یہ ہیں (۱) توحید یعنی اسلامی مدرسہ میں آپ کے ننھے منے چھوٹے چھوٹے بچوں کو الف سے اللہ پڑھایا جاتا ہے جس سے مسلمان کے معصوم بچے کے دل میں اللہ سے محبت اور اس کی کبریائی نیز بے نیازی کا علم ہوتا ہے جب کہ غیروں یعنی کافروں مشرکوں اور منافقوں کے فیس والے تعلیمی تجارتی اسکولوں میں الف سے اُلّو پڑھایا جاتا ہے (۲) رسالت یعنی دنیا کے سب سے عظیم اور کامل انسان میری مراد حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں بخوبی روشناس کروایا جاتا ہے کہ جب دنیا مکمل طور سے ہر قسم کی برائیوں کی دلدل میں دھنسی جارہی تھی اور انسانیت کرب سے کراہ رہی تھی تو اس وقت اللہ ربّ العالمین نے اپنے پیارے اور محبوب نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو دنیا میں بھیجا جس نبی نے اپنے عہد شیرخواری سے لیکر منصب نبوت پر فائز ہونے تک انسانیت کی بقاء و تحفظ کے لئے کوششیں کیں چالیس سال کے بعد جب آپ منصب رسالت پر فائز ہوئے تو آپ نے دنیا کے تمام انسانوں کو برائیوں کو کیسے مکمل طور سے اللہ کے پاک زمین سے ختم کیا جائے اور انسانیت کو کیسے بچایا جائے اس کی جملہ تدابیر بتائیں نیز جہنم سے بچنے والا اور جنت الفردوس میں جانے والا راستہ بتایا (۳) نماز یعنی انسان جب بھی خوشی سے سرفراز ہو یا غمی سے بیزار ہو تو اس کے لئے اللہ ربّ العالمین نے دو عظیم ہتھیار عطاء کیا ہے ایک صبر دوسرے نماز اور ان دونوں اسلحوں سے مسلمانوں کو چھوڑ کر دنیا کی ساری بدنصیب قومیں محروم ہیں (۴) روزہ یعنی اللہ ربّ العالمین نے اپنے مخصوص بندوں کو متقی و پرہیزگار بننے کا ایک بہترین طریقہ بتادیا کہ آپ روزہ رکھ کر متقی و پرہیزگار بن سکتے ہو نیز اللہ کے بندوں کے تکالیف کا احساس کرسکتے ہو (۵) حج یعنی الحمدللہ پوری دنیا میں اسلام ایک ممتاز منفرد متحد و متبرک پاکیزہ دین ہے جسکی انفرادیت و امتیازی حیثیت میں سے ایک انوکھا پن یہ ہے کہ عربی سال کے آخری مہینے ذی الحجہ میں ساری دنیا کے مختلف زبانوں کے مختلف لباسوں کے اللہ ربّ العالمین کے مخصوص و مقبول بندے خانہ کعبہ مکہ مکرمہ میں حاضر ہو کر ایک ہی امام کے پیچھے رکوع و سجود میں شامل ہوتے ہیں (۶) زکوٰۃ یہ ایک ایسا علم ہے کہ اس کے حصول کے بعد عمل پیرا ہونے پر ساری دنیا کے مسلمانوں کو خوشحال بنایا جاسکتا ہے (۷) مومنانہ زندگی یعنی ایک مسلمان اور مؤمن کو کس طرح زندگی گذارنا چاہئے اسکی مکمل جانکاری مدارس میں اللہ والوں کی صحبت میں رہنے سے حاصل ہوجاتی ہے مثلا جمعہ کی اہمیت اسلامی مہینے شرک وبدعت وغیرہ سے (۸) حاصل کلام دنیا کے اندر اگر کوئی آدمی کامل انسان بننا چاہتا ہو تو اسے کامل مسلمان بننا چاہئے

مندرجہ بالا باتیں ہاشمی کنگ حفظہ اللہ نے اجمالاً بیان کیا اور اپنی باتوں کو قرآن و حدیث سے مستند و مدلل بھی کرتے رہے جسے سامعین و سامعات نے بغور سماعت کیا اور بعد میں ان اہم باتوں پر عمل کرنے کا وعدہ بھی کیا

آخر میں ہاشمی کنگ حفظہ اللہ نے تمام سامعین و سامعات سے ہندوستانی مدارس کے بقاء و تحفظ کے لئے گزارش کیا کہ اے اللہ کے بندو اپنے بچوں و بچیوں کو اسلامی مدارس میں داخل کریں تاکہ آپ کے شیطان کے بجائے انسان بنیں اور جس قدر ممکن ہو روپئے زیورات زمین و مشوروں سے مدارس کا تعاون کریں اور اسلامی مدارس و اساتذہ کی یہودی عیسائی کافر مشرک نجس صفت برائی کرنے والے انسان نما شیطانوں سے دور رہیں اللہ ربّ العالمین اسلامی مدارس اساتذہ اسلامی و سچے پیغامات شائع کرنے اخبارات رسائل وجرائد نیز ان سے منسلک عہدیداران نیز مسلمانوں کی انسانوں جناتوں و شیطانوں کے جملہ شرور و فتن و سازشوں سے حفاظت فرمائے نیز مسلمانوں کے آل و اولاد کاروبار کی حفاظت فرمائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے