کولاچھاپر (دیوریا): 20 اپریل کو اترپریش بورڈ کے جاری کردہ ہائی اسکول و انٹرمیڈیٹ کے نتائج میں دیوریا صدر تحصیل کے شامی پٹی گاؤں کے رہنے والے عبدالقادر نے ہائی اسکول امتحان میں امتیازی نمبرات سے کامیابی حاصل کی۔ کشی نگر کے ایک مدرسہ میں زیر تعلیم طالب علم عبدالقادر ابن شمش الحق نے ہائی اسکول میں %72.50 فیصد نمبرات سے شاندار کامیابی حاصل کی ہے ۔ عبدالقادر ‘حافظ قرآن’ ہے۔ مدرسہ میں زیر تعلیم عبدالقادر نے عربی درجات کی تعلیم کے ساتھ ساتھ یوپی بورڈ کے ہائی اسکول کے امتحانات میں بھی شاندار کامیابی حاصل کر کے اپنے استاد و والدین کا نام روشن کیا ہے ۔

ایم آئی ایم لیڈر اشرف علی خان نے کہا کہ دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ عصری تعلیم بھی آج کے وقت میں ضروری ہے۔ اس کامیابی پر جمعیت علماء دیوریا کے جنرل سکریٹری مولانا معراج احمد قاسمی، مفتی زکریا قاسمی، قاری منور حسین، ماسٹر ضیاء الحق ودیگر نے مبارکباد پیش کیا اور روشن مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے