عبدالمعز سلفی

اخوان جماعت اور ہم دردان قوم و ملت کو یہ روح پرور خبر دیتے ہوئے انتہائی مسرت و شادمانی محسوس کر رہا ہوں کہ آج بتاریخ 22 اپریل 2024ء بروز پیر موضع کھجوریا شرقی میں جماعت و جمعیت کے مشاہیر علماء کرام اور مقتدر شخصیات کے ہاتھوں "مركز الإتقان لتحفيظ القرآن کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھا گیا، اس پر مسرت اور حسیں موقع پر قرب و جوار اور علاقہ کے معززین، شرفائے قوم، اہالیان خیر، مساجد و مدارس سے منسلک اساتذہ، طلبہ اور قابل قدر ائمہ کی ایک بڑی تعداد شریک ہو کر یکے بعد دیگرے بنیاد کی اینٹیں رکھ کر پرخلوص دعائیں دیں۔

اس باوقار تقریب کا انعقاد و اھتمام مرکز کے حوصلہ مند خادم اور علمی خانوادے کے روشن چشم و چراغ مولانا عبدالمعز سلفی نے کیا، آج کے اس تقریب میں شرکت کرنے والے بعض نمایاں علمی و سماجی شخصیات کے اسمائے گرامی یہ ہیں:

(١) مولانا سعید اختر مدنی

(٢) مولانا وصی اللہ مدنی (ناظم ضلعی جمعیت)

(٣) مولانا عبدالمعز سلفی (ناظم مرکز)

(٤) اطیع اللہ (صدر مرکز)

(٥) پرویز عالم

(٦) شاہد حسین

(٧) صلاح الدین

(٨) ارشاد احمد

(٩) بلال احمد سلفی

(١٠) فصیح الدین

(١١) کتاب اللہ

(١٢) سفیان اکرم

(١٣) عبدالودود

(١٤) قمر الہدیٰ خان بلرام پور

(١٥) مولانا عتیق الرحمان سراجی

وغیرہ موجود رہے۔

مرکز کے ذمہ داران اور ان کے رفقائے کار کو مفید مشوروں سے نوازنے کے علاوہ ہرممکن تعاون بھی پیش کریں تاکہ مستقبل کے عزائم اور منصوبوں کو عملی جامہ پہنایا جاسکے۔

اللہ ہم سب لوگوں کے قول وعمل میں خلوص و للہیت عطا فرمائے۔ آمین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے