بیدر۔ 22؍اپریل (محمدیوسف رحیم بیدری): ایس آئی او بیدر گرمائی تعطیلاتی کیمپ (ایس آئی سی۔ 2024) منعقد کرنے جارہی ہے جو پنجم تادہم جماعت کے طلبہ کے لئے رہے گا۔ جس میں کئی ایک سرگرمیاں ہوں گی جس میں طلبہ حصہ لیں گے۔ مثلا اسلامی معلومات ، گروپی والی سرگرمیاں ، کھیل، اخلاقیاتی دستاویز کی اسکریننگ ،پکنک اور دیگر ۔ یہ کیمپ 24اپریل سے صبح 9:30بجے تا 12:30بجے تک ہوگا۔2؍مئی کواس کااختتام عمل میں آئے گا۔ حاجی محمد سلطان میموریل اردو ہائی اسکول ، قادریہ گراؤنڈ بیدرمیں ہونے والے اس سمرکیمپ سے متعلق رابطہ کریں عبدالعزیز 8296683831 ، جناب محمد منتہی شجاع 8861645823 اس بات کی اطلاع جناب محمد منتہیٰ شجاع SICآرگنائزر نے دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے