پدما کر پاٹل بھی پارٹی مخالف سرگرمیوں میں ملوث

بیدر۔ 25؍اپریل (محمدیوسف رحیم بیدری): بی جے پی بیدر کے ضلع صدر سومناتھ پاٹل نے ایک پریس نوٹ جاری کرکے اخبارات کو اطلاع دی ہے کہ لوک سبھا انتخابات میں پارٹی کے باغی امیدواروں کی حیثیت سے ڈاکٹر دِنکرمورے اورجے راج بکا ایڈوکیٹ بیدر سے انتخاب لڑرہے ہیں۔ڈاکٹر دِنکر مورے کے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے بعد ان کے پرچار میں حصہ لے رہے سابق بھالکی منڈل صدر رواصاحب برادر، جناردھن برادر، شرنپا کٹ گنجی پارٹی مخالفت سرگرمیوں کاحصہ رہے ہیں۔ اسلئے ان تمام کو پارٹی سے 6سال کے لئے خارج کردیاگیاہے۔ اسی طرح بی جے پی ریاستی اوبی سی مورچہ کے نائب صدر پدما کرپاٹل بھی پارٹی مخالف سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے ہیں۔ ان کے خلاف کارروائی کے لئے ریاستی کمیٹی کو سفارش کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ آزاد امیدوار جے راج بکا ایڈوکیٹ کا تعلق لنگایت برادری سے ہے جبکہ ایک اور پارلیمانی امیدوار ڈاکٹر دِنکرمورے مراٹھا برادری کے سینئر قائد ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے