بیدر۔ 26؍اپریل (محمدیوسف رحیم بیدری): بی جے پی کے ضلع صدر سومناتھ پاٹل ہڈگی نے بتایاکہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر جگت پرکاش نڈا(جے پی نڈا) کل ( 26؍اپریل جمعہ کو) ضلع بیدر کادورہ کررہے ہیں۔ انہوں نے اس سلسلے میں ایک بیان جاری کیا ہے، جے پی نڈا جمعہ کی شام 6؍ بجے ہمنا آباد کے تھیرکے میدان میں کارکنوں کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کریں گے۔مرکزی وزراء، تمام ایم ایل ایز، قانون ساز کونسل کے ارکان، سابق ایم ایل اے، سابق ایم ایل سی، سینئر لیڈر کنونشن میں شرکت کریں گے۔پاٹل نے اپنے اعلان میں کہا ہے کہ تمام بی جے پی پارٹی قائدین، منڈل صدر ،عہدیدار اور کارکنان کثیر تعداد میں شرکت کرتے ہوئے اس تقریب کو کامیاب بنائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے