بیدر۔25؍اپریل (محمدیوسف رحیم بیدری): سابق رکن میونسپل کونسل بیدراور جنتادل( ایس) کے مینارٹی ڈپارٹمنٹ کے ضلع اور ریاستی عہدوں پر فائز جناب نبی قریشی نے کل شب جنتادل (ایس)کو الوداع کہہ کر کانگریس میں شامل ہو گئے ۔ضلع انچارج وزیر ایشور کھنڈرے اور وزیر بلدیہ اور حج جناب رحیم خان نے بدھ کی شام کو شہر میں منعقدہ کانگریس پارٹی کی میٹنگ میں انھیںکانگریس میں شامل کرلیا۔وزیر اعلیٰ سدرامیا نے نبی قریشی کو کانگریس کاکھنڈوا پہناکر پارٹی میں خوش آمدید کہا۔نبی قریشی قریش برادری کے رہنما ہیں۔ سیاسی اور سماجی سرگرمیوں میں سرگرم رہتے ہیں ۔ جنتادل (یس) کے ریاستی رہنما بنڈپاقاسم پورکے وہ دایاں ہاتھ تھے۔ ان کے کانگریس میں شامل ہونے سے جنتادل (یس) کو دھکا پہنچاہے۔
واضح رہے کہ پارلیمانی انتخابات میں کانگریس پارٹی کے خلاف بی جے پی اور جنتادل (یس) مل جل کر انتخاب لڑرہے ہیں۔ جس کی وجہ سے بہت سے مسلم اقلیتی رہنما جنتادل(یس) چھوڑنے پر مجبور ہوچکے ہیں جن میں نبی قریشی بھی شامل تھے۔
