بیدر۔ 28؍اپریل (محمدیوسف رحیم بیدری): عوام الناس اور ملک کی فلاح وبہبود کے لئے سول سوسائٹیز کی جانب سے وقتاً فوقتاً مختلف مہمات چلائی جاتی ہیں۔ فی الحال انتخابات کے پیش نظر ریاست کرناٹک میں سیول سوسائٹیز نے ایک نیاپلیٹ فارم بنام ’ ’یدایلو کرناٹک‘‘ (جاگو کرناٹک) منظر عام پر آیاہے۔ سیکولر وچار کوماننے والے اور مظلوم طبقات سے تعلق رکھنے والے فکرمند افراد ’’یدایلو کرناٹک‘‘ (جاگوکرناٹک) کے لئے کام کررہے ہیں۔ یہ بات جناب محمد نظام الدین سابق پرنسپل نے بتائی۔
انھوں نے مزید کہاکہ گذشتہ دس سال کے دوران ملک کی عوام کے ساتھ جو دھوکا کیاگیا، ایسا دھوکا پھر ایک بار ہم نہ کھائیں اسکے لئے ’’یدایلو کرناٹک‘‘ (جاگوکرناٹک) کام کررہاہے۔ ساتھ دیں اور زائد تفصیلات کے لئے 9886212151 پر رابطہ کریں۔
