سہارنپور(احمد رضا): ہم کو خوشی ہوتی ہے کہ جب کوئی شخص اپنے مفاد سے اوپر اٹھ کر صرف اور صرف سوا ارب عوام کی بات کرتا ہے اور جھوٹ بولنے والوں کا منھ توڑ جواب دینے کی ہمت دکھا تا ہے یہی وجہ ہے کہ ملک بھر میں ان دنوں عوام نفرت اور تعصب کے خلاف ووٹ پول کرنے میں سرگرم ہے عام آدمی خوب واقف ہے کہ اقتدار میں شامل قائدین بہت سطحی بیان بازی کرتے ہوئے مسلم اقوام کو شرمندہ اور حقیر ثابت کرنے کی بھر پور کوشش کر رہے ہیں جبکہ ملک کا ہندو مسلم عوام امن اور اتحاد کا حصہ بن کر مل جل کر رہنا چاہتا ہے نتیجہ کے طور پر ملک بھر میں ہوئے دو مراحل کی پولنگ نے  صاحب اقتدار  افراد کی کرسیوں کی چولیں ڈھیلی  کر دی ہیں دہلی کا مرکزی تخت ڈول رہا ہے دوسری جانب سطحی بیان بازی سے تنگ عوام اول تو پولنگ سے بچ رہا ہے اور اگر پولنگ کر بھی رہا ہے تو بھاجپا کے خلاف اپنا غصہ نکال رہا ہے!

ووٹ اور پولنگ کے نظریہ سے شیعہ ڈیموکریٹکس الائنس کے صدر مولانا علی حسین قمی نے آج ریاست کی مشہورِ اور معروف سوشل کارکنان  تنظیم کے سربراہ محمد آفاق اور دیگر معزز شخصیتوں کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس کو خطاب کیا اور کہا کہ میں ملک کے تمام باعزت ووٹروں سے اپیل کرتا ہوں کہ آپ اپنے اپنے علاقہ میں ہونے والے چناؤ میں اپنا قیمتی  ووٹ  پول کرنے کے لئے ضرور جائیں، کیونکہ جمہوریت میں ہم  سبھی عام شہریوں کا یہ اہم حق ہے اور یہ ہماری بڑی زمہ داری ہے کہ ہم اپنے جمہوری حق کا بہتر استعمال کریں ہر صورت ووٹ ڈالیں مولانا علی حسین قمی اور محمد آفاق نے صاف کہا کہ ملک توڑنے والے ، ہندو مسلمان بھائیوں کے درمیان دوری بنانے والے امیدواروں کو ووٹ کسی بھی صورت مت  دیں!

دونوں سنجیدہ قائدین نے زور دیتے ہوئے کہا کہ جملہ باز امیدواروں اور غلط بیانی کرنے والوں کے جھوٹے فریبی بیانوں کے دھو کہ میں نہ پڑیں منتخب صرف انہیں کریں جو ہندو مسلم ایکتا کو بڑھاوا دے جو ملک میں تعلیم، صحت اور ترقی کو بڑھاوا دے سکے۔ سیاست دانوں کے جھوٹے اور بھرکاﺅ بیانوں کے بہکاوے میں نہ آکر انہیں قطعی ووٹ نہ دیںجو پچھلے کئی برسوں سے آپسی میل ملاپ ختم کرنے پر آمادہ ہیں، جھوٹے جملے پر جملے دے رہے ہیں، مہنگائی نہیں روک پارہے ہیں، نہ روز گار دے پارہے ہیں ، نہ ہی کسانوں کے انکم دوگنی کر پارہے ہیں۔دولت ،زمین، تعلیم، صحت، عزت،ان سارے کاموں میں 2014 سے آج تک جملہ ہی جمہ نظر آرہا ہےیہاں تک کہ اب وہ ماﺅں بہنوں کے منگل ستر اور انکا دولت بکوانے پر آمادہ ہیں۔ایسے بدعنوان لیڈر اوران کی پارٹی اس ملک کے لئے ناسور ہے، ایسے لوگوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ملک کے ہر باشندے کا فرض اول بنتا ہے سوشل تنظیم کے سربراہ  محمد آفاق نے کہا کہ صرف انہیں چنیں جو انسانیت کا علم بردار ہواور قومی پرچم کی قدر کرتا ہو، ایماندار ہو اور ملک کو صحیح طرف لیجانے کی نیک نیت رکھتا ہو۔ مولانا علی حسین قمی، محمد آفاق نے اپنے موجود ساتھیوں کے ساتھ کہا کہ ان دنوں ملک بھر میں انتخابی تشہیر زوروں پر ہے، اور کوئی بھی لیڈر ملک کی ترقی، مہنگائی، بے روزگاری اور عام لوگوں کے مسائل پر بات نہیں کر رہے ہیں۔ ہر لیڈر مندر، مسجد، ہندو مسلمان، حجاب، منگل سترکے نام پر ووٹرس کو بھڑکا کر ووٹ حاصل کرنا چاہ رہا ہے۔ یہ ہماری جمہوریت کے لئے بہت ہی خطرناک ہے، ایسے خطر ناک حالات سے بچنے کے لئے ووٹرس کو ووٹ کی چوٹ دیکر ان خود غرض رہنماﺅں کو حکومت سے باہر کا راستہ دکھانا ہی ہوگا۔ اس پریس کانفرنس میں خاص طور سے محمد سلمان، شیو پرساد، محمد رضوان، رام چندر، شمیم احمد، انل کمار، نور اختروغیرہ وغیرہ موجود رہے!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے