گورکھپور: حامد علی ہال آغوشِ حمیدیہ گھاسی کٹرہ میں انجمن تعلیمات دین گورکھپور شاخ دینی تعلیمی کونسل لکھنؤ سے ملحقہ مکاتب کے درجہ پنجم 2024 کے امتحان سالانہ میں کامیاب اور امتیازی پوزیشن حاصل کرنیوالے طلباء و طالبات کو ڈاکٹر عزیز احمد، محمد افراہیم، ڈاکٹر محمد تابش، محبوب سعید حارث، ڈاکٹر محمد فیضان، اشرف علی خان اور قاضی کلیم الحق و مفتی مطیع الرحمٰن کے دست مبارک سے تقسیم انعامات کیا گیا۔

اس موقعہ پر ڈاکٹر محمد فیضان نے محمد حامد علی ساجد علی اور قاضی عدیل عباسی کے کارہائے نمایاں کا تذکرہ کرتے ہوئے بتایا کہ اردو کو زندگی دینا عصری تعلیم کے ساتھ دینی تعلیم کو فروغ دینے میں ان حضرات کی بڑی قربانیاں ہیں جسے ہم نظر انداز نہیں کرسکتے۔ محبوب سعید حارث نے اپنے نانا قاضی عدیل عباسی کے تحریک آزادی پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ ڈاکٹر عزیز احمد اور قاضی کلیم الحق نے انجمن تعلیمات دین کی تحریک پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ آزادی کے بعد مکاتب میں دینی تعلیم کے ہمراہ عصری تعلیم کی بنیاد ڈالی اور اس کے لئے اترپردیش کے تمام اضلاع میں انجمن تعلیمات دین کی شاخ قائم کرکے مکاتب میں بھی دینی تعلیم کے ہمراہ عصری تعلیم کو فروغ دینے میں اہم حصہ داری نبھایا۔

نظامت کے فرائض تنظیم کے خازن و آفس سکریٹری مولانا محمد اطہر صدیقی قاسمی نے انجام دیا، انھوں نے لوگوں سے گزارش کی کہ موجودہ وقت میں اس تحریک کی اشد ضرورت ہے، اس میں شریکِ ہوکر تعلیمی معیار کو بلند کرنے میں طلباء و طالبات کی حوصلہ افزائی کرتے رہیں۔

آخر میں مفتی مطیع الرحمٰن کی دعاؤں پر مجلس کا اختتام ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے