بیدر۔ 8؍مئی (محمدیوسف رحیم بیدری): اردو کے جواں سال صحافی محمد عبدالقدیر لشکری نے رائے دہی کی شام ولیمہ مسنونہ دیا۔ نرنہ سے تعلق رکھنے والے عبدالقدیر لشکری کاولیمہ نرنہ سے 10کیلومیٹر کی دوری پر واقع منااکھیلی نے نورفنکشن ہال میں منعقد کیاگیا۔ جس میں سیاست دان ، ایڈیٹر،صحافی، مشائخین ، مختلف دینی اور سماجی تنظیموں کے عہدیداران ، اساتذہ اور لیکچررس مردوخواتین نے شرکت کرتے ہوئے دولہا اوردلہن کو مبارک باد پیش کی۔ نوشہ کے والد جناب رسول صاحب لشکری اور ان کے فرزندان اور تمام فیملی بشمول خواتین نے مردانہ اور زنانہ مہمانوں کاعلیحدہ علیحدہ خیرمقد م کیا اور مقامی روایات کے مطابق چنندہ مہمانوں کوشال اڑھا کر ان کی آمد کو پسند فرمایا۔

واضح رہے کہ عبدالقدیر لشکری کی نکاح خوانی 5؍مئی کو جناب محمد خالق جنواڑکر ساکن اوراد بارہ ہلی کی دختر نیک اختر شہناز بیگم سے اوراد کی مکہ مسجد میں عمل میں آئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے