بیدر۔ 8؍مئی (محمدیوسف رحیم بیدری): اردو کے ممبئی بنیاد ممتاز افسانہ نگارجناب سلام بن رزاق کی موت کے ساتھ ہی مختلف یادوں کاسلسلہ جاری ہے۔ کوئی ان کے افسانوں پر مضمون لکھ رہاہے اور کوئی ان کے ساتھ تصاویر بھیج کران سے اپنے گہرے تعلق کااظہار کررہاہے ۔ ان ہی میں سے ایک قلمکار ممتاز طنزومزاح نگار جناب منظوروقار بھی ہیں۔ منظوروقار نے سلام بن رزاق کے ساتھ اپنی قدیم تصویر روانہ کی ہے اور مرحوم کے لئے دعا گوہیں۔
