بیدر۔ 8؍مئی (محمدیوسف رحیم بیدری): بیدرپارلیمانی حلقہ کی جملہ رائے دہی آج 8؍مئی کو سرکاری ذرائع نے دی ہے جس کے مطابق بیدر پارلیمانی حلقہ (8اسمبلی حلقہ جات) میں رائے دہی کافیصد 65.47رہا۔ اسی طرح خواتین نے65.78فیصد رائے دہی کی ۔ جبکہ مردوں کی رائے دہی کافیصد 65.19رہا۔ یعنی خواتین نے مردوں سے صرف اعشاریہ 0.59فیصد اضافہ ووٹنگ کی۔ تیسری صنف نے صرف12.62%ووٹنگ کرتے ہوئے ووٹنگ سے اپنی بہت زیادہ غیردلچسپی کاگویا اظہار کیاہے۔

یہ بات بھی بڑی دلچسپ ہے کہ ریاستی وزیر رحیم خان نے انتخابی مہم چلاتے ہوئے کہاتھاکہ خواتین وفادار ہوتی ہیں۔ وہ برابر ووٹ کرتی ہیں مگر مردوںنے بتادیاکہ رائے دہی میں وہ بھی خواتین سے کم نہیں ہیں ، جبکہ مردوں کی ووٹنگ کے لئے بہت کم انتخابی مہم پر زور دیاگیا۔ ساری تقاریراور سارازور خواتین سے ووٹنگ کرانے کاتھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے